دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2020ء کو ناروال
میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں شعبہ پروفیشنلز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت
کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
19نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت
یونیورسٹی آف ناروال میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ
ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو
سیالکوٹ میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں شعبہ پروفیشنلز سے تعلق رکھنے والے افراد
نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو سوشل
سکیورٹی اسپتال سیالکوٹ میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ
اور U.M.Tکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپناتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
فرزندانِ اسلام کی اصلاح کے لئے کی جانے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی پر مشتمل سوالاً جواباً
رسالہ بنام
اصلاحِ اُمّت میں دعوتِ اسلامی
کا کردار
(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
28صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2015 میں دو مختلف ایڈیشنز
میں65ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
عرب شریف ضیائی
کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم دی اسکالر اسکول (The scholars school )
میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ٹیچر اور
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخری
نبیﷺ کی سنت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی و قراٰن کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن
دیا۔
اس موقع پر محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نےمدرسۃ
المدینہ میں داخلہ لینے اور پرنسپل نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی نیت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ
اہتمام کراچی کورنگی ساڑھے تین نمبر میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
جامعۃ المدینہ
للبنات کے تحت ہونے والے فیضان مدنی کام کورس کے حوالے سے تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ زوم
پاکستان اور بیرون ملک میں قائم جامعۃ
المدینہ للبنات کے تحت ہونے والے فیضان مدنی کام کورس میں شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کے نکات سمجھائے نیز شعبے کے تحت 2021ء میں ہونے والے4 کورسز کی
معلومات فراہم کیں، تدریس کرنےکے حوالے سے
تربیت کی، نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی میں پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اوراچھے انداز میں تمام شرعی و تنظیمی اصولوں کو پیشِ نظر رکھ کر دفتری کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ کارکردگی میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے
سے دفتری عملے کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں پاکستا ن کے شہر راولپنڈی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت
پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ
زون کے علاقے لائنز ایریا میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون کے علاقے لائنز ایریا میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا
ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ایک ذمہ دار کو کس طرح مدنی کام کرناچاہیئے اس پر مدنی پھول پیش کئے نیز
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔