18 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
Tue, 24 Nov , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 22 نومبر 2020 ءکو اسپین کی ڈویژن
بارسلونا( Barcelona) کی اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ جس میں لا سالوت (La Salut)، بئیر امات (Virrei Amat)، آرتیگاس(Artigues)، کورنییا (Cornella)، بیسوس (Besós) اورترینیتات( Trinitat) کی اصلاح
اعمال شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور اپنے شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلاہی اور اہداف دئیے۔