20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 21 نومبر
2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ درہ
پیزولکی مروت میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام ائمہ
کرام نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار محمد رمضان عطاری مدنی نے وقت کی
پابندی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:
اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کا نظام
مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے، ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے، ہر مقتدی سے رابطے میں
رہنے کا ذہن دیا۔