دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریبا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”امدادِ مصطفیٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے امریکہ کے مختلف شہروں(Woodland, Dallas, Houston)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”امدادِ مصطفیٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


تہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ سیٹی بجانے کے احکام “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا 870 اسلامی بہنوں نے رسالہ سیٹی بجانے کے احکام “ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےامریکہ کے شہر نیو یارک میں مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، نیو جرسی سٹی،فوسٹر ایوینیو(Coney Island Avenue, Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, New Jersy city, foster Avenue)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”انبیاء کرام کی نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مدنی عطیات مہم (ٹیلی تھون 2020 ) مورخہ 15 نومبر 2020 کو سلسلہ ہوا جس میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن کی اسلامی بہنوں نے بھر پور حصہ لیا ۔

نہ صرف 226 یونٹس جمع کروائے بلکہ گولڈ ( سونے) کی اشیاء ( 2 لاکٹ ،3 انگوٹھیاں ،4 سونے کے سکے) بھی دعوت اسلامی کو پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ    ( Glasgow and Edinburgh) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے،زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے اور رسالہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ویسٹ مڈلینڈ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 89 جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کی دعوت دینے اور انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام لندن ریجن کے علاقے  ووکنگ(Woking)میں نئے مقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 7اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰن ِپاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جارہا ہے بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19نومبر 2020کو لندن کو علاقے چشم  (Chesham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل وکفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام19نومبر 2020  ء کو یوکے کے شہر آئلسبری(Aylesbury) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام24 نومبر2020ء کو  مانچسٹر ریجن کے علاقے نیلسن (Nelson) میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

Majlisecourses@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 نومبر اور 22 نومبر 2020ء کو   مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت سے مسائل حل کر دیتی ہےنیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔