دعوت اسلامی کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام ہونے والے فیضان نماز کورس کا پچھلے دنوں  اختتام ہوا جس میں کراچی ریجن سے 20 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فقہی مسائل،مدنی قاعدہ، عربی نماز،شجرہ عطاریہ کے اوراد اور قرآن مجید کی آخری دس سورتین بھی سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی نیز نیکی دعوت اور گھر درس کا طریقہ بھی سیکھا۔

دوران کورس اسلامی بہنوں نے اپنے علم پر عمل کرنے کی نیتوں کے ساتھ ساتھ کم از کم 12 اسلامی بہنوں کو نمازی بنانے کی نیت بھی کی ساتھ ہی دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پہ شریک ہونے کی نیت بھی پیش کی۔

کورس کے اختتام پر دو اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کے ساتھ مدنی برقع بھی پہنا آخری دن اسلامی بہنوں نے تاثرات اور مدنی بہاریں بھی پیش کیں اور بہترین کار کردگی پر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران و زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اطاعت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی نیز عملی شیڈول و کارکردگیاں وقت پر دینے، نیچے 2 سطح تک فالو اپ رکھنے، اپنے علاقوں میں مدنی کام بڑھانےمزید بہتری لانے اور ٹیلی تھون کے اہداف پر کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان زون میں شعبۂ تعلیم و مجلسِ رابطہ کا مدنی مشورہ  ہواجس میں ڈویژن و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم زون مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی جس میں ذمہ داران کو نئے اِداروں میں درس اجتماع / اسکول درس بڑھانے، ڈونیشن بکس رکھوانے، تعلیمی اِداروں میں مکتبۃالمدینہ کی کتابیں رکھوانے نئی شخصیات سے رابطے کرنے تقرریاں مکمل کرنےپر کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے شعبے کے حوالے سے اپنے علاقوں میں مدنی کام بڑھانےکی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کی کابینہ رنچھوڑلائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع میں نگران شوریٰ کا بیان ٹیلی کاسٹ ہوا جس میں آپ نے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر اسلامی بہن نے ٹیلیتھون کی مد میں اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے سونے کا لاکٹ اتار کر دے دیا اور مزید اسلامی بہنوں نے ترغیب پر لبیک کہتے ہوئے اپنے سونے کی بالیاں، گولڈ سیٹ و نوز پن اتار کر دے دئیے۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفل نعت ہوئی جس میں زون مشاورت نے بیان کیا اور اسپیشل اسلامی بہنوں کے لئے مبلغہ اسلامی بہن نے اشارے کے ذریعے محفل نعت میں شریک اسپیشل اسلامی بہنوں کو سمجھایا۔ کم و بیش 140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 20 اسپیشل اسلامی بہنیں بھی شریک تھیں۔

بیان میں پیارے آقاﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے و نماز پابندی سے پڑھنے و اپنے بچوں کو دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ میں پڑھانے اور 15 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء نے اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  میں طارق روڈ کے علاقے میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا ۔ جامعات اور مدارس کے لیے ہونے والے ٹیلیتھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء اور اہل خانہ نے اپنی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابینہ گلزار ہجری کی ڈویژن میمن نگر میں شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابينہ نگران سمیت اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ کابینہ نے آقا ﷺ کی امت سے محبت اور صدقہ کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نے ٹیلی تھون کے لئے رقم ہاتھوں ہاتھ جمع کروائی اور مزید اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی ۔ عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے ابتدا میں تربیت کے چند مدنی پھول پیش کئے اور فرمایا کے فیضان عشق رسول مسجد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جائے۔

یہ بھی طے پایا کہ سنتوں بھرا اجتماع اور 8 مدنی کام کورس ہر ذمہ دار کو کرنے کا ذہن دیا اور اس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور مسائل کا حل نکالا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ دار کا تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کی تربیت کی۔ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید عاملات نیک اعمال بڑھانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور کارکردگی شیڈول پر ٪100عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں فی ڈویژن ایک اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ہدف دیا اور اپنے شعبہ کی مدنی خبریں ریجن سطح شب و روز کو روزانہ بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت بھابڑا شریف میں ختم قرآن حافظ محمد فیصل عطاری کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد شہباز عطاری نے  ”قرآن کریم کے فضائل و برکات“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے، اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔

ملاقات میں عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین اسلام کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 21 اکتوبر 2020ء بروز بدھ مدرس کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے خدمات دین میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن کاٹنے پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔