شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے سے منتخب سوالات اور جوابات پر
مشتمل رسالہ
وَلِیُّ
اللہ کی پہچان
(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
36صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015 سے لیکر اب تک دو مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ 15ہزار
سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک اٹلی کے علاقے میلان میں ڈویژن
سطح پر بذریعہ اسکائپ تربیتی مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن
کے ملک اٹلی( Italy) کے علاقے میلان (Milan) میں ڈویژن سطح
پر بذریعہ اسکائپ تربیتی مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم دین کی فضیلت“
کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں فرض علوم سیکھنے اور مدنی ماحول سے استقامت پانے کے بارے میں اہم نکات بتائے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے
شہر مانچسٹر(Manchester) میں 8 مقامات پر
محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 162 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ
مبارکہ، بچپن شریف اور آقا ﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئےاور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں
مدد کےلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیزاس کے ساتھ ساتھ "سیرتِ مصطفی"
کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس 90 روزہ تجوید القرآن کورس، 26
روزہ مدنی قائدہ کورس، 41 روزہ معلمہ مدنی قائدہ کورس ، ناظرہ اور مدنی قاعدہ میں
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو اسناد دی گئیں نیز اس موقع پر شریک اسلامی بہنوں
کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےمانچسٹر کے علاقے بری(Bury)میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیاجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” انفرادی عبادت کی اہمیت“ پر بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
کاموں کی مدنی تحریک پر عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر کے علاقے بلیک برن (Blackburn)میں نیٹ کے ذریعے
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو کپڑے پاک کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزریجن
نگران اسلامی بہن نے انفرادی عبادت کےلئے وقت نکالنے کے موضوع پر بیان کیا اور آخر
میں مدنی کاموں کی مدنی تحریک پر توجہ دینے اور عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر کے علاقے ایکرنگٹن( Accrington)میں نیٹ
کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نیکی کی دعوت میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن کے علاقے الفورڈ اور والتھم سٹو ( Ilford
and Walthamstow)میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”انفرادی عبادت کےلئے وقت کیسے
نکالیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے علاقے
ویسٹ یارکشائر میں بذریعہ اسکائپ شخصيات اجتماع كا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یوکے کے علاقے ویسٹ
یارکشائر (West Yorkshire)میں بذریعہ اسکائپ شخصيات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” سخاوتِ رسول ﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے
علاقوں اسٹاکٹن آن ٹیز، نیوکاسل اور مڈلز برومیں آن لائن 6 مقامات پر محافل نعت كا انعقاد
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے
علاقوں اسٹاکٹن آن ٹیز، نیوکاسل اور مڈلز برو(Stockton, New Castle, Middlesbrough) میں
آن لائن 6 مقامات پر محافل نعت كا انعقاد
كيا گیا جن میں کم و بیش 215 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامى نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ
ہونے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ مدرستہ
المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے میں مدنی عطیات مہم کا
سلسلہ
دعوت اسلامی کی مدنی عطیات مہم (ٹیلی تھون 2020 ) مورخہ
15 نومبر 2020 کو سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے میں ہونے والے ٹیلی تھون میں یوکے بھر سے 1ہزار437 یونٹس جمع ہوئے جبکہ مزید کوشش جاری ہے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سیٹی بجانے کے احکام“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار499
، لندن ریجن سے 2ہزار140، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار514، برمنگھم ریجن سے 5 ہزار183،
آئرلینڈ سے 86 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 320
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا14ہزار742اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سیٹی بجانے کے احکام“
پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔