دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ٹاور و نیاآباد میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات  میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سول لائن الحبیب  پرائڈ کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقا کریم ﷺکے حسن و جمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات جامعۃالمدینہ و مدارس المدینہ کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ڈونیشنز کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی صدر کابینہ کے علاقے باغ عطار میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ و جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے جمشید روڈ اور لائنز ایریا میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی شخصیات خواتین سمیت عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی دارالسنہ للبنات کے رہائشی کورس میں پچھلے دنوں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے متعلقہ شعبے کے نکات سمجھاتے ہوئے بتایا کہ اس میں کس طرح اور کن کن طبقوں میں کام کیا جاتاہے، متعلقہ شعبہ جات کے دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کے کیا فوائد ہیں نیز اداروں میں جاکر کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔

اس موقع پراسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کی نیت کی جبکہ اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کے لئے 15 اسلامی بہنوں اپنے آپ کو پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ میں  ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم رکن زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شخصیات خواتین نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”صدقہ کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے شہراوسلو( Oslo) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین( Spain )کے علاقے پارالیل( Paralel) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”خوش قسمت کون؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


19نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس سندھ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، علمائے کرام اور نعت خوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے معجزات اور قرآن پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔


استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث  مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی صاحب 2 ربیع الاٰخر 1442ھ کو کرونا وائرس کے سبب کراچی میں انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمفتی جمیل احمد نعیمی صاحب کے اہل خانہ، تلامذہ اور دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے اساتذۂ کرام سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کی دینی خدمات بارگاہ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔

یادگارِ اسلاف، جمیل العلماء علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی رحمۃ اللہ علیہ ساری زندگی جمعیت علما پاکستان سے وابستہ رہے اور آپ نے قائداہلسنت امام شاہ احمد نورانی کے دست وبازو بن کر ختم نبوتﷺ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار اداکیا۔  مفتی جمیل احمد نعیمی صاحب پچھلے کئی سالوں سے  دارالعلوم نعیمیہ کراچی  میں سینئر استاذ اور  ناظم تعلیمات  کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔


19نومبر 2020ء کی شب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی صاحب مختصر علالت کے بعد  لاہور میں انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے براہِ راست مدنی مذاکرے میں حضرت علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے صاحبزادگان حافظ محمد سعد اور حافظ محمد انس سمیت دیگر لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات بارگاہ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 18 نومبر2020ء  بروز بدھ مبلغ دعوت اسلامی شفقت اللہ مدنی رکن مجلس تعلیمی امور پاکستان نے جامعۃ المدینہ روہیلاں والی کا دورہ کیا جہاں امامت کورس کے طلباء اور معلمین سے ملاقات کرتے ہوئے درجہ جائزہ کیا اور امامت کورس کے طلباء اور معلمین کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے خوف خدا کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

دوسری جانب فضیل عطاری رکن ریجن مجلس اجارہ نے امامت کورس روہیلانوالی کے درجہ کا وزٹ کیا اور معلمین و طلباء امامت کورس کی تنظیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے طلباء کوعمل کے جذبے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیض کریم عطاری معلم امامت کورس)