دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس پاکستان کے تحت پچھلے دنوں انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے پنجاب ہاکی اکیڈمی کے کوچ سابق اولمپیئن محمد شبیر احمد عطاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے ہاکی سے وابستہ سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں میں مدنی کام کرنے پر مدنی مشورہ کیا۔

دوسری جانب 21 نومبر بروز ہفتہ سرگودھا شہر میں مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے نگران مجلس انجم رضا عطاری نے مختلف سابق اور موجودہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں دین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)