شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
زیر انتظام شالیمارٹاؤن لاہور میں
مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران
عبدالرحمن عطاری،یوسی نگران خالدعطاری،حافظ شفاقت عطاری،عبدالرشیدعطاری،نعمان عطاری
اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے ” فضائل سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ “ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکاکو مدنی مراکزکی
اہمیت بتائی نیز فیضان صحابیات، گلی گلی
مدرسۃُ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات
کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اس سلسلے میں بھر پور کوشش کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے گجرانوالہ سٹی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں یوسی بھگت پورہ سے سب ٹاؤن نگران عبدالرحمن عطاری،حسن عطاری،آصف عطاری،نافل
عطاری مدنی،حافظ مجیدعطاری،حافظ شفاقت عطاری اوردیگرعاشقان رسول نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے اسلامی بھائی کی تربیت کرتے ہوئے ان کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کودعوت دیکر ساتھ لانے کا ذہن دیا نیز گاڑیاں چلانےکاہدف دیا جس پر انہوں نے بھر
پور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28
دسمبر2023ء کودعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مشاورت
نگران اسلامی بہن کےمحرم ایوب عطاری،صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری،ارشاد
عطاری،طلحہ عطاری اورپاکستان سوسائٹی کے ذمہ دارقاری خلیل عطاری نے گجرانوالہ سٹی
میں نیوفیضان صحابیات کاوزٹ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران کا آپس میں فیضان صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی مشورے ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے باہمی مشاورت سے آئندہ کے لئے نکات فائنل کئے۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آبادمیں دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 2 دن کا اجتماع
30
اور 31 دسمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آبادمیں دعوت ِاسلامی کے شعبے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے عملے کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کا 2 دن کا اجتماع ہوا جس میں دونوں شعبوں کےپاکستان بھر سے اساتذہ و پرنسپل صاحبان و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران و اراکین شوریٰ نے بیانات کئے اور تربیت کے مختلف ٹاپکس پر مدنی پھول فراہم کئے۔
اس موقع پر نگرا نِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سربلندی“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں دعوت اسلامی کے بارہ دینی
کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ 12 دینی کام تمام کے تمام عبادت ہیں اور اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تربیت کے مدنی
پھول ارشاد فرمائے ۔
علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران و دارالمدینہ ،فیضان اسلامک سکول سسٹم کے اساتذہ اسلامی بھائیوں میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیو ں نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے داڑھی شریف سجانے اور عمامہ شریف باندھنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو عمامہ شریف کا تحفہ بھی پیش کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی
بھائیوں نے آپ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامع
مسجد فیضان غوث اعظم متین گارڈن لاہور میں 7 دن
کےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری
جامع
مسجد فیضان غوث اعظم متین گارڈن امامیہ کالونی لاہور میں 7 دن کےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ
جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل
کررہے ہیں۔
دورانِ
کورس 29 دسمبر 2023ء کو محمد مستقیم عطاری نے سامعین کونماز کی شرائط اور فرائض کے بارے میں مسائل سمجھائے اور روزانہ روٹین سے متعلق سنتیں و آداب سکھائیں جس میں عمامہ شریف پہننے کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کو ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ اسپیشل
پرسنز کی جانب سے ٹریننگ سیشن
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کےشعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
ہوا جس میں گلگت سے آئے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز ،افسران
اور دیگر وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
رکنِ
شورٰی حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو اسپیشل پرسنز کی تربیت کرنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور ان کو خود بھی ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے نیز اپنے اسٹوڈنٹس کو ساتھ لانے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد اویس عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) فیصل آباد برانچ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں قرآن وسنت کے پیغام کو دورِ حاضرکے جدید تقاضوں کے مطابق خواہ وہ جدید ٹیکنالوجی
کا استعمال ہو یاسوشل میڈیاپلیٹ فارم ہو، درس وتدریس کامیدان ہویا کُتُب کی تصنیف ہو الغرض ہرانداز سے دنیابھر میں امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطاکردہ مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیاکے
لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو
عام کرنے میں کوشاں ہے۔
دعوتِ
اسلامی اس وقت 80کے قریب شعبہ جات کے ذریعے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے ۔ انہی شعبہ جات میں سےایک
شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) بھی ہے ۔
اس شعبے
کامقصد فن تحریرکے ذریعے لوگوں تک نیکی کی دعوت کاپیغام پہنچاناہے، تحریر کو الفاظ کی زبان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی
تحریر کی خوبصورتی اور پرتاثیر ہونے کا انحصار الفاظ کے انتخاب اور ان کے استعمال
پر ہوتاہے۔ ایک لکھاری علم، تجربات، سوچ، جذبات، مشاہدات، احساسات، مہارت اور تخلیقی
صلاحیت کے ذریعے اپنا پیغام قارئین تک پہنچاتا ہے۔
سینکڑوں علمائے کرام پر مشتمل اس شعبے میں جہاں درس وتدریس اور دیگراصلاحی کُتُب
کی تصنیفات کا سلسلہ جاری ہے وہیں پر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی کُتُب لکھنے کاسلسلہ
بھی جاری ہے ۔ اس کی ایک برانچ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دوسری برانچ فیصل
آباد میں قائم ہے ۔
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم اس شعبے کی نئی بلڈنگ کے
افتتاح کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کےنگران ومرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی
اوررکنِ شوری ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد جہلم کی ٹیم نے ذہنی آزمائش سیزن 15 کا ٹائٹل اپنے
نام کرلیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
31 دسمبر 2023ء کو دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں مدنی چینل کے
مقبولِ عام سلسلے ذہنی آزمائش سیزن 15 کے Grand finale کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور
بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
ذہنی آزمائش کا باقاعدہ آغاز رات تقریباً 8:30
بجےتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جس کے بعد Grand finale میں
پہنچنے والی دونوں ٹیموں گوجرانوالہ اور جہلم کے درمیان مقابلہ شروع ہواجس میں پروگرام
کے ہوسٹ ، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے دونوں ٹیموں سے سوالات کئے۔
دونوں ٹیموں نے بھرپور انداز میں Grand finale میں حصہ لیا جبکہ جہلم کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد ذہنی آزمائش
سیزن15 کے Grand
finale کو جیتنے کا
اعزاز اپنے نام کرلیا جس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کا بڑا اعلان، دارالمدینہ انٹرنیشنل
یونیورسٹی کا پہلا کیمپس اسلام آباد میں
قائم کردیا گیا
دعوتِ اسلامی نے تعلیمی میدان میں جہاں مختلف
کارنامے سرانجام دیئے ہیں وہیں ایک اور
سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی
میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (.H.E.C) حکومتِ پاکستان نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ
اسلامی) کے پہلے کیمپس کی منظوری
دے دی ہے جو کہ پاکستان کے دارالحکومت
اسلام آباد G-11میں قائم کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام
آباد کیمپس 4 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭ڈیپارٹمنٹ آف عربک (Department of Arabic)
٭ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز (Department of Islamic Studies)
٭ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز (Department of Management Sciences)
٭ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن (Department of Education)
بعدازاں امیرِا ہلِ سنت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
یونیورسٹی کے حوالے سے کوشش کرنے
والےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، اراکینِ
شوریٰ،ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور حکومتی اداروں میں موجود تعاون کرنے والے افسران کو دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز G-11اسلام آباد میں طلبۂ کرام کے لئےتخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
28 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ G-11اسلام
آباد میں تخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ
کرام شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت
کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص
کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور اس کے
فوائد و ثمرات بتائے۔
سیشن کے دوران مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up
to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے
نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات و عقود و معاملات کا ادراک
ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں
اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔
مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم
کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص
کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup
to date بھی ہوتاہے
اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔
جامعۃ المدینہ بوائز کاہنہ نو لاہور میں طلبۂ کرام کے لئےتخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد
21 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تخصصات
آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت
کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص
کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور اس کے
فوائد و ثمرات بتائے۔
سیشن کے دوران مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up
to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے
نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات و عقود و معاملات کا ادراک
ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں
اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔
مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم
کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص
کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup
to date بھی ہوتاہے
اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔
جامعۃ المدینہ بوائز جوہر ٹاؤن لاہور میں طلبۂ کرام کے لئےتخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد
لوگوں کے دینی و شرعی مسائل حل کرنے اور اُن کی
اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر
2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تخصصات آگاہی سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت
کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص
کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور اس کے
فوائد و ثمرات بتائے۔
دورانِ سیشن مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up
to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے
نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات
و عقود و معاملات کا ادراک ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ
پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔
مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم
کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص
کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup
to date بھی ہوتاہے
اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔
Dawateislami