12 دسمبر   2023 کو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ آن لائن ہوئی اور اس میں جدید ٹول کے ذریعے تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر بات ہوئی اور اپنے اندر مثبت تبدیلی کیسے لائی جائی اس پر مدنی پھول بیان ہوئے ۔

اس کے علاوہ سید انس عطاری نے روزانہ قرآن پاک پڑھنے کے حوالے سے ترغیب دی اور شعبے میں تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر مدنی پھول بیان کئے جبکہ ڈویژن ذمہ دار ملتان و بہاولپور غلام عباس عطاری نے شرکا کو 12دینی کاموں کے متعلق ترغیب دلائی اور خوفِ خدا کے حوالے سے ذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


7دسمبر2023ء بروز جمعرات فیضان آن  لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ملتان و بہاولپور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائز آن لائن کے مفتشین و معاونین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔(کانٹینٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی  مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دسمبر 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی ذمہ دار مولانا صابر عطاری نے ماہ نومبر میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا نیز نگرانِ شوری ونگران سٹی مشاورت اور نگران شعبہ کی طرف سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر شرکائے مشورہ سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔اختتام پر آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


12 دسمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملیر ون-1 کراچی میں موجود سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد صابر عطاری نے شعبہ ایگری کلچر لائیو اسٹاک کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالرزاق عطاری اور شارٹ ٹائم کورسز ذمہ دار مولانا حاشر عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف کیٹلز فارم کے ایڈمنز سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنےاور وہاں ہونےوالے اجتماعات میں آنے کی دعوت دی نیز انکے ورکروں میں فرض علوم پر مشتمل شاڑٹ کورسز کروانے پر مشاورت ہوئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے وکلاء  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ممبر پنجاب بار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت دیگر مختلف سینئر وکلا حاضر ہوئے۔

جہاں نگران شعبہ عبدالواحد عطاری ایڈووکیٹ نے وکلا کو نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کےمطابق زندگی گزارنے، مظلوموں کی مدد کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین اسلام کو پھیلانے کا درس دیا۔

اس کے علاوہ نگران شعبہ نے وکلا کو دعوت اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز جوہر ٹاؤن فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور وہاں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ میٹ اپ کی دعوت پیش کی نیز 23، 24 دسمبر بروز ہفتہ اتوار کو مدینہ ٹاؤن میں قائم فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر وکلانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لیہ میں  قائم جمن شاہ نجی اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول میں زیرِ تعلیم ا سٹوڈنٹس و اساتذہ شریک ہوئے۔

قاری بلال رضا عطاری نگران مجلس اصلاح اعمال نے” نماز کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو رسالہ 72 نیک اعمال میں موجود سوالات کے متعلق سمجھایا نیز ان کو اس پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ جائزہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ نیک اعمال کے تحت لیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نگران شعبہ قاری بلال رضا عطاری نے” عبادت کی لذّت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو رسالہ 72 نیک اعمال میں موجود سوالات کے متعلق سمجھایا اور ان پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں تہجد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ قاری بلال رضا عطاری نے” تہجد کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ شرکا ئے اجتماع نے تہجد کی نماز بھی ادا کی نیزاس کے بعد سحری کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جاکر اہل علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا اور نمازِ فجر کے بعد تفسیر سننے سنانے کے حلقہ میں شرکت کی ۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 دسمبر 2023ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی پاکستان و عالمی سطح کی ذمہ دار اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ اورسیز کے کیا اہداف ہونے چاہیئے اس پر گفتگو کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید کلام کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 

نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول ”ہفتہ وار اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانی ہے“ کے حوالے سے 3 دسمبر 2023ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

ا س مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مذکورہ مدنی پھول کے مطابق کوشش کرنے اور اس کام کو کیسے آگے بڑھایا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 1 دسمبر 2023ء کو پاکستان مشاورت فیصل آباد کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟ “ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دارہ کے اندر یہ اوصاف ہونے چاہیئے مثلاً خوفِ خدا رکھنے والی ہو، عشقِ مصطفیٰ کے ساتھ دینی کام کرنے والی ہو اور درگزر کرنے والی ہونا چاہیئے۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 1 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح و  ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے درمیان ہونے والے کفن دفن کورس اور اس کے ٹیسٹ کے نظام سے متعلق کلام کیا نیز کورس کا طریقۂ کار طے کرنے پر مدنی پھول دیئے۔