شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی عطاری
مجلس کراچی کے اسلامی بھائیوں نے 1
جنوری 2024ء کو سندھ سیکریٹریٹ آفس کا
دورہ کیا جہاں سیکرٹری قانون، پارلیمانی
امور اور انسانی حقوق محکمہ کے احمد علی بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت محمد
اقبال قریشی، ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری فرید مغل، سیکشن آفیسر محکمہ زراعت عبدالرحیم شیخ،
ریٹائرڈ ڈی ایس پی منیر احمد بلوچ اور عملے کے دیگر ارکان سے ملاقات کی ۔
سیکریٹری
صاحب سمیت دیگر کو ملاقات میں اسلامی
بھائیوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا اور ان کو مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز ڈپٹی سیکریٹری صاحب کو مدنی
قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے جزوی طور پر شرکت کی نیت کی۔ ملاقاتوں
میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ دار فیضان عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
01
جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوت اسلامی کی جانب سے محمد انور عطاری
نے نواب شا ہ میں ایڈیشنل کمشنر 2، احمد
علی سومرو سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق محمد انور عطاری نے احمد علی سومرو کے والد کے
انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
نیز مرحوم سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں لواحقین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ نواب شا ہ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی کی طرف سے ٹی ایم سی منگھوپیر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اویس
رضا عطاری نے ایم سی منگھوپیر سبتین شاہ، چیئرمین منگھوپیر علی نواز بروہی اور یوسی چیئرمین
منگھوپیر ارشاد مغل سے ملاقاتیں کیں۔
دوران
ملاقات دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے کاموں کے بارے میں
بتایا اور ان کو جمعرات کو ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور فیضان مدینہ
وزٹ کا شیڈول بتایا جس پر انہوں نے
اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ دعوتِ اسلامی رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت 30 دسمبر2023ء بروز ہفتہ سٹی ذمہ دار محمد ذیشان مدنی عطاری نے کھارادر کراچی میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو
سی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد ذیشان مدنی عطاری نے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں آنے کی دعوت دعوت دی جس پر
انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلد
وزٹ کرنے کی نیت پیش کی۔اس موقع پر عبدا لوہاب عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: زون ذمہ دار عبد الوہاب عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جوہر
ٹاؤن لاہور میں اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرز کے درمیان دوران ِ ٹریننگ ٹیبل ٹاک سیشن
پچھلے
دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں گلگت سے
آئے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز و افسران اور دیگر وابستہ افراد کا ٹریننگ سیشن
ہوا۔
دوران
ِ ٹریننگ ٹیبل ٹاک سیشن منعقد کیا گیا
جس میں نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد
عثمان عطا ری نے ٹیچرز و افسران کی جانب سے کئےگئے سوالات کے جواب دیئے۔
بعدازاں
میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے دیگر
شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔مزید ملک و بیرون ملک میں جاری دعوت اسلامی کی دینی
سرگرمیوں سے آگاہی دی اور شرکا کو بھی
دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد
اویس عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام1 جنوری 2023ء کو چونگی پولیس چوکی لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اور ان کے اسٹاف نے شرکت کی ۔
نشتر
ٹاؤن ذمہ دار برائے کورسز محمد بلال رضا عطاری نے نماز
جنازہ کا طریقہ بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ دورانِ ملاقات sho
تھانہ نے دوبارہ بھی کورسز کے لئے تشریف لانے کا کہا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
تمام
عاشقانِ رسول اور بالخصوص بزنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو جانشین امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے 14 صفحات کا رسالہ”کاروبار کے بارے میں 13 سوال جواب“
پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
خلیفۂ عطار
یا ربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”کاروبار کے بارے میں 13 سوال جواب“ پڑھ یا سُن
لے اُسےشرعی تقاضوں کے مطابق کاروبار کرنے کی توفیق دےاور اس کی والدین سمیت بے
حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
فیضان مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کا مدنی مشورہ
شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت31دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ ملک
کالونی نواب شاہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار مولانا اشفاق مدنی
عطاری،صوبائی ذمہ دار سید ریحان عطاری، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران معاونت برائے
اسلامی بہنیں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات
مزید برانچز کا قیام، نئے گلی گلی مدارس المدینہ کا قیام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
محارم اسلامی بھائیوں کا حلقہ لگانے کا ہدف طے کیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں معاونت برائے اسلامی
بہنیں کا مکتب/ اسٹال لگانے کا طے کیاجس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیضان مدینہ میرپورخاص میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کا مدنی مشورہ
شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت30دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ میرپورخاص
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری،صوبائی ذمہ دار سید ریحان
عطاری، ڈویژن ذمہ دار خیام عطاری، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران معاونت برائے اسلامی
بہنیں نے شرکت کی ۔
فیضان مدینہ آفندی ٹاون حیدرآباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی
کا مدنی مشورہ
شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 29دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ آفندی
ٹاون حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون صوبائی نگران عرفات عطاری،صوبائی ذمہ دار
سید ریحان عطاری، ڈویژن ذمہ دار علی عطاری، ڈویژن نگران محمود عطاری اور ڈسٹرکٹ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات
مزید برانچز کا قیام، نئے گلی گلی مدارس المدینہ کا قیام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
محارم اسلامی بھائیوں کا حلقہ لگانے کا ہدف طے کیا نیز تقرر کو 100 فیصد مکمل کرنے کا ہدف طے کیا جس
پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)
آج
رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری
مدنی بیان فرمائیں گے
مسلمانوں
کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 04جنوری 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے
گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج مدنی چینل پر براہِ راست نشر
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی سے خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا مدنی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، عائشہ صادق مسجد رینج روڈصدرراولپنڈی میں رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ،مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ابوالبیان رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری ،فیضان مدینہ علی ٹاؤن نزد سوئی گیس آفس سر گودھا میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی،خضر حیات مسجد شاہی بازار ٹھٹہ میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری،فیضان مدینہ مین شاہی بازار سکرنڈ سندھ میں رکن شوری حاجی فاروق محمد ایاز رضا عطاری،فیضان مدینہ العطار ٹاؤن اورنگ آباد میر پور خاص میں رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری ،فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،فیضان مدینہ چوک شہیداں میر پور کشمیر میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
میمن سوسائٹی حیدرآباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی
کا مدنی مشورہ
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 29دسمبر2023ء کو میمن
سوسائٹی حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار سید ریحان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری سمیت مقامی یوسی کے ذمہ دار نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام
الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کا جائزہ کیا، مقامی ذمہ داران کے ساتھ شعبہ میں
مزید بہتری کے متعلق گفتگو کی اور فیضان صحابیات میں دینی کاموں میں مزید کام
بڑھانے کیلئے اہداف پیش کئے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
Dawateislami