مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج  مؤرخہ 04جنوری 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی سے خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا مدنی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، عائشہ صادق مسجد رینج روڈصدرراولپنڈی میں رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ،مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ابوالبیان رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری ،فیضان مدینہ علی ٹاؤن نزد سوئی گیس آفس سر گودھا میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی،خضر حیات مسجد شاہی بازار ٹھٹہ میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری،فیضان مدینہ مین شاہی بازار سکرنڈ سندھ میں رکن شوری حاجی فاروق محمد ایاز رضا عطاری،فیضان مدینہ العطار ٹاؤن اورنگ آباد میر پور خاص میں رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری ،فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،فیضان مدینہ چوک شہیداں میر پور کشمیر  میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔