دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو جوہر ٹاؤن K/بلاک میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد و شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آپ کے جدِّ امجد حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔


18 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران و عاشقانِ رسول کے ہمراہ لاہور میں حضور داتا گنج بخش رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

حاضرین نے صاحبِ مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے وسیلے سے بارگاہِ ربُّ العزت میں دعائیں مانگی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023ء کو سلاٹر ہاؤس لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا  گیا جس میں متعلقہ شعبہ سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ داران دعوت ِاسلامی نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کی اور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے حلال کمانے اور حلال کھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اکتوبر 2023ء کو مکہ کالونی، گلبرگ ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”درود شریف کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس کے فوائد بتاتے ہوئے شرکا کو پابندی کے ساتھ روزانہ اپنے کریم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


17 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد کی ایک فیکٹری میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران، فیکٹری کے اسٹاف اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023ء کو امریکی اسٹیٹ مینیسوٹا (Minnesota) کے شہر منیپولس(Minneapolis) میں ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں صومالیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی کی ترغیب دلائی۔


دینِ اسلام کی نظر میں ایک انسان کی عزت و حرمت کی قدر بہت زیادہ ہے اور اگر وہ انسان مسلمان بھی ہو تو اس کی عزت و حرمت مزید بڑھ جاتی ہے اسی لئے دینِ اسلام نے ان تمام افعال سے بچنے کا حکم دیا ہے جن سے کسی انسان کی عزت و حرمت پامال ہوتی ہے ان افعال میں سے ایک فعل کسی کے عیب تلاش کرنا اور اُسے دوسروں کے سامنے بیان کرنا بھی ہے جس کا انسان کی عزت و تکریم ختم کرنے میں بڑا کردار ہے اسی لئے دینِ اسلام نے عیوب تلاش کرنے اور انہیں لوگوں کے سامنے شرعی اجازت کے بغیر بیان کرنے سے منع کیا اور اس سے باز نہ آنے والوں کو سخت وعیدیں سنائیں تاکہ ان وعیدوں سے ڈر کر لوگ اس برے فعل سے باز آئیں جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: ﴿لَا تَجَسَّسُوْا﴾ترجمۂ کنز الایمان: اور عیب نہ ڈھونڈو۔(پ26، الحجرات:12) اس آیت میں حکم دیا گیا کہ مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور ان کے پوشیدہ حال کی جستجو میں نہ رہو جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی ستاری سے چھپایا ہے۔ (خزائن العرفان، ص930) آئیے! عیب جوئی کی مذمت کے متعلق چند فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھئے:

(1)اے وہ لوگو جو زبان سے تو ایمان لے آئے ہو مگر تمہارے دل میں ابھی تک ایمان داخل نہیں ہوا مسلمانوں کے عیوب تلاش نہ کرو کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کا عیب تلاش کرے گا اللہ پاک اس کا عیب ظاہر فرما دے گا اور اللہ پاک جس کا عیب ظاہر فرما دے تو اسے رسوا کر دیتا ہے اگر چہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو۔ (ابوداؤد،4/354،حدیث: 4880)

(2)اللہ پاک کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب ان کو دیکھا جائے تو اللہ یاد آجائے اور اللہ کے بد ترین بندے وہ ہیں جو چغلی کھاتے پھریں، دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنے والے، پاک لوگوں میں عیب ڈھونڈنے والےہیں۔(مشکاۃ، 2/198،حدیث:4871)

(3)خود کوبد گمانی سے بچاؤ کہ بدگمانی بد ترین جھوٹ ہے اور نہ تو عیب جوئی کرو، نہ کسی کی خفیہ باتیں اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ۔(مشکاۃ، 2/222، حدیث: 5028 ملتقطاً)

(4)چغل خوروں اور پاکباز لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک (قیامت کے دن) کتوں کی شکل میں اٹھائے گا۔(الترغیب و الترہیب، 3/325، حدیث:10)

یہاں تک آپ نے عیب جوئی کی مذمت کے متعلق احادیث پڑھیں یعنی کسی کے عیب تلاش کرنے کی کوشش نہیں کرنی لیکن اگر کسی کا عیب معلوم ہو جائے تو کیا کریں؟

اس بارے میں معلمِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو اپنے کسی بھائی کے عیب کو دیکھ لے اور اس کی پردہ پوشی کرے تو اللہ پاک اس پردہ پوشی کی وجہ سے اسے جنّت میں داخل فرمائے گا۔(دیکھئے:معجم کبیر، 17/285، حدیث: 2795)

عیب جوئی کا حکم: مسلمانوں کی عیب جوئی(یعنی اس کے عیب تلاش کرنا) حرام ہے۔(فتاویٰ رضویہ، 14/271) دینِ اسلام نے عیبوں کو تلاش کرنے اور بغیر شرعی اجازت کے بیان کرنے سے منع فرمایا ہے۔

معزز قارئینِ کرام! عیب جوئی ایک باطنی بیماری ہے اور ہر بیماری کے چند اسباب ہوتے ہیں اور عیب جوئی کے بھی کچھ اسباب ہیں جن کو ذیل میں بیان کیا جا رہا ہے۔ ان کو ذہن نشین کر لیجئے تاکہ ان اسباب سے بچاجائے اور عیب جوئی جیسی مذموم بیماری سے نجات حاصل ہو: بغض و کینہ، ذاتی دشمنی، حسد، چغل خوری کی عادت، نفاق، منفی سوچ، شہرت اور مال و دولت کی ہوس۔

اللہ پاک ہمیں دوسروں کے عیبوں کی ٹوہ میں پڑنے سے بچنے اور اپنے عیبوں کی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دین اسلام میں روزے رکھنے کے بے شمار فوائد و برکات ہیں۔ روزے رکھنے والا شخص اللہ پاک کو بہت محبوب ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابہ کرام علیہم الرضوان اور بزرگان دین نہ صرف فرض بلکہ نفل روزے بھی کثرت کے ساتھ رکھتے تھیں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بکثرت نفل روزے رکھنے کے عادی ہیں اور اپنے مریدین و محبین کو بھی نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ عاشقان رسول کو نفل روزوں کی مزید ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ نفل روزوں کے فضائل پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ نفل روزوں کے فضائل پڑھ یا سن لے اُس کو فرضوں کے ساتھ نفل نمازوں اور نفل روزوں کی بھی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا، عشق رسول اور صحابہ و اولیاء کی محبت سےپیدا کرنے والی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 26 جنوری 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد میمن، میمن نگر 15- اےگلزار ہجری کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ غلام محمد کوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نارتھ امریکہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختصر نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے نیز بذریعہ فون دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ مدنی مشورہ دیگر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت کا اظہار کیا۔

حسن پروانہ ،ملتان سٹی میں  22 جنوری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اور نابینا افراد نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی نے گونگے بہرے اور نابینا افراد کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کیا۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کو وضو،غسل اور نماز کے فرائض سکھائے۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ضلع کچھی بولان کی قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات (قبائلی رہنما وڈیرہ غلام رسول ابڑو، ٹکری بختیار احمد ،وڈیرہ محمد قاسم جاموٹ، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر غلام مصطفیٰ ابڑو) کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)