سینٹرل جیل مچھ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گل محمد یوسفزئی سے ذمہ
داران کی ملاقات

گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع سینٹرل جیل
مچھ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گل محمد یوسفزئی
سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات
ہوئی۔
اس موقع پر شعبہ اصلاح
برائے قیدیان بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو
فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی نیز مچھ جیل میں دعوتِ اسلامی کے معلم کی انٹری کے حوالے سے میٹنگ کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ
کچھی غلام شبیر عطاری، کورسز ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد ڈویژن کے ذمہ دار شیر محمد عطاری
، حبیب اللہ کھوسہ اور غلام شبیر ابڑو موجود تھے۔آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع اوستہ محمد کے نیو
ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر سے ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی کی ملاقات

پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان
میں ضلع اوستہ محمد کے نیو ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر
سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات بلوچستان
کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد وقار عطاری نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات
بالخصوص حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ضلع اوستہ محمد کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں شعبہ
FGRF دعوتِ اسلامی
کی جانب سے ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران
حاجی محمد پیارا عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز ڈپٹی کمشنر
کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی
ذمہ دار شعبہ مدنی مذاکرہ حاجی امان اللہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلشنِ اقبال ٹاؤن 1 کراچی میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد، اہم شخصیات کی خصوصی شرکت

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی
کے علاقے گلشنِ اقبال ٹاؤن 1 کی جامع مسجد غفار میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر زاہد
منصوری (رکن رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان) ، ارسلان تاج گھمن (ممبر سندھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف) اور ریحان غوری (رہنما پاکستان تحریک انصاف) سمیت دیگر شخصیات نے
شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کر کے
حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں
موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں عاشقانِ رسول
کوبریفنگ دی اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ
دار رابطہ برائے شخصیات ایسٹ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
ِمدینہ میانوالی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
محمد سعد بن خالد کا دورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں فیضانِ مدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول سمیت ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر میانوالی محمد سعد بن خالد، اسسٹنٹ
کمشنر مرزا راحیل احمد بیگ نے شرکت کی ۔
اجتماع
کے بعدنگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت نے شخصیات کو
فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اوران میں ہونے والی دینی
سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات دیں۔بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خیالات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میانوالی/ ڈویژن سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
21 جنوری کی شب
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا، امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
.jpg)
علمِ دین کی مجالس کا
انعقاد کرنا سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ و سلم اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان کی تعلیمات میں سے ایک
ہے۔
اسی سلسلے میں 21 جنوری
2023ء بمطابق 29 جمادی الاخریٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہرِ کراچی کے عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ کراچی
آکر جبکہ دیگر مقامات پر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی مذاکرہ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور شرعی رہنمائی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے کا کیا فائدہ
ہے؟
جواب:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کم نہیں
ہوتا بلکہ بڑھتاہی ہے۔
سوال:غم ِمدینہ ہمارے دل میں
کیسے پیداہو؟
جواب:غمِ مدینہ بہت بڑی سعادت
،بہت بڑاشرف بلکہ انمول خزانہ ہے ،یہ اللہ پاک کے کرم سے ملتاہے
،کسی دکان سے نہیں ملتا،غمِ مدینہ کے حصول کے لئے ایسے عاشقانِ رسول کی صحبت میں
رہیں جن کو غمِ مدینہ نصیب ہے،اللہ پاک کی رحمت سے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں ایسوں کی
کثرت ہے، نعتیں سنیں، جو مدینہ شریف جائیں انہیں الوداع کرنے اورلینے جائیں، بعض اوقات ان کی زبان سے کوئی ایساجملہ نکل جاتاہے جس سے غم
ِمدینہ نصیب ہوتاہے۔
سوال:اگرخانہ کعبہ پراچانک
نظرپڑجائے تو کیا اسی وقت دعامانگی جائےیامطاف (جہاں طواف کیا جاتاہے) میں جاکردعامانگنی چاہئے؟
جواب:جب کعبہ شریف پر پہلی
نگاہ پڑے اگرچہ اچانک ہی ہوتو اسی وقت دعامانگ لی جائے ،درودوسلام پڑھ لئے جائیں۔
سوال:اسلامی احکام سنِ ہجری
کے اعتبارسے ہیں یا سنِ عیسوی سے؟
جواب:جتنے بھی اسلامی احکام ہیں مثلاًحج،روزہ،زکوٰۃ
وغیرہ یہ سب سنِ ہجری کے حساب سے ہیں، ہمارے معاشرے میں ایک تعدادہے جنہیں اسلامی
مہینوں کے نام نہیں آتے،ایسانہیں ہونا چاہئے ،اسلامی مہینوں کے نام بھی یادکرلیں ۔(اسلامی مہینوں کی مزید معلومات جاننے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"اِسلامی مہینوں کے فضائل"کا مطالعہ کیجئے)
سوال:ماہِ رجب کیسامہینا ہے؟
جواب:رجب المرجب عبادت
کا بیج بونے کا مہینا ہے،یہ ماہِ حُرمت یعنی
احترام والامہینا ہے ، مَیں اسے رمضان شریف
کا پھاٹک کہتاہوں، اب عبادت پرکمرباندھ لیں ،نفل روزے بھی رکھیں ۔ جَنَّت کی ایک نَہْر کا نام ”رَجَب“ ہے جس کا
پانی دودھ سے زيادہ سفید،شَہد سے زیادہ میٹھا اور بَرْف سے زيادہ ٹھنڈا ہے، اِ س
نَہْرسے وُہی شَخْص پانی پئے گا جو رجَب
کے مہینے میں روزے رکھے گا۔( مُکاشَفۃ القُلُوب ص 301)
سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا
احتیاط کی جائے؟
جواب:سردی کے موسم میں سینے
کو ٹھنڈی ہواسے بچائیں ،اپنی حفاظت کرنی چاہئے ،جہاں سردی لگنے کا زیادہ چانس
ہوتاہے وہاں زیادہ احتیاط کریں ،سانپ کےبِل میں ہاتھ ڈالنا بہادری نہیں ،سانپ کو
قابوکرنا بہادری ہے۔بہرحال موقع کی مناسبت سے ملبوسات (گرم کپڑے، سویٹر جرسی وغیرہ) پہننے چاہئیں، اللہ پاک کی عبادت پرقوت حاصل کرنے کے لئے اپنی صحت کا خیال
رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں سردی وگرمی کے نقصانات سےبچائے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ
امام موسٰی کاظم “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری غلام فرید قادری رضوی امام
وخطیب جامع مسجد حنفیہ گلزارِ مدینہ خوجیانوالی
ضلع گجرات سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ گفتگو ظہیر عباس عطاری مدنی نے غلام فرید قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے پاکستان و اورسیز
میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں
اور انہیں ماہنامہ فیضان ِمدینہ جنوری
2023ء بھی تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو
سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کو دعائیں دیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

ملک و
بیرونِ ملک میں اشاعتِ دین کا کام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع
گجرات میں حافظ عثمان بشیر نقشبندی صاحب امام و
خطیب جامع مسجد عالم خوجیانوالی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ عثمان
بشیر نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز مدنی
ہیلتھ سینٹر کے حوالے سے بھی بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارا تحفتاً پیش کیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے خدمات ِدعوتِ اسلامی کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مفتی
محمد مسعود احمد قادری صاحب(مہتم جامعہ
اسلامیہ کھاریاں) سے ملاقات

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مفتی محمد مسعود احمد قادری صاحب( مہتم جامعہ اسلامیہ کھاریاں) سے ملاقات کی۔
اس موقع پر محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے مفتی محمد
مسعود احمد قادری صاحب کو ملک و بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص انہیں مدنی ہیلتھ سینٹر کے حوالے سے آگاہ
کیا اور جنوری 2023ء کا ماہنامہ فیضان ِمدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
قاری
عبدُالغفور جلالی صاحب( ناظم اعلیٰ جامعہ
غوثیہ رضویہ کھاریاں) سے ملاقات

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری عبدُالغفور جلالی صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ کھاریاں) سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے قاری
عبدُالغفور جلالی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں
کے حوالے سے آگاہ کیا نیز فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا
اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاً پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2023ء کو شعبہ تحفظ
اوراقِ مقدسہ کی جانب سے چشتیاں
شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ بلال عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری نے ذمہ
داران کی شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔
ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ترغیب دلائی نیز آئندہ
کے لئے اہداف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا 20 جنوری 2023ء کو میجر تیمور نے دورہ کیا جہاں نمازِ جمعہ کی ادا ئیگی کے بعد شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب
عطاری نے انہیں مدنی مرکز میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
کروایا۔
اس کے بعد میجر
تیمور کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ
نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
معلومات دی نیز نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی
دعوت بھی دی۔(رپورٹ: غلام
محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
انفارمیشن
ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا مدنی مرکز فیضان
ِ مدینہ کراچی میں وزٹ

20
جنوری2023 ءبروز جمعہ انفارمیشن
ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ کے افسران (ڈائریکٹر فیصل فاروقی و
فداحسین نیز ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر علی منگی اور میر عالم جوکھیو)نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے
شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوری حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی ۔
رکنِ
شوریٰ نے شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
بتایا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)