
19
جنوری 2023ء کو لودھراں میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ
واراسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مرکزی
مجلس ِشوریٰ کےرکن حاجی قاری محمدسلیم عطاری نے’’فیضانِ امام حسن بصری رحمۃُ
اللہ علیہ
‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کوخوفِ خدا کے فضائل و برکات
بتاتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماعِ
پاک میں ایم ڈی النورگروپ آف کمپنیز اینڈڈائریکٹرایئرسیال،پی ٹی آئی
رہنماامیدوارصوبائی اسمبلی مہرمحمداشرف سیال،بانی نیشنل پریس کلب سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی اعوان،سینئرنائب
صدرپریس کلب چوہدری عمران فرحت اورجنرل سیکرٹری عبدُاللہ سمیت شہربھرسےمختلف سیاسی
وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
ضلع لودھراں میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و
سابق چیئر مین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شخصیت کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر
دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر فدا علی عطاری
اور ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد اشرف عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
ذمہ داران کی ایس ایس پی ضلع جعفر آباد محمد
جواد طارق سے اُن کے آفس میں ملاقات

گزشتہ روز شعبہ رابطہ
برائےت شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایس ایس پی ضلع جعفر آباد محمد جواد
طارق سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے اُن سےدعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو صوبائی ذمہ
دار نے محمد جواد طارق کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ الہ یار کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔
اس ملاقات میں صوبائی ذمہ
دار کے ہمراہ ضلع جعفر آباد کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے مجیب الرحمٰن عطاری اور غلام
حسین عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
ریٹائرڈ کرنل علی احمد اعوان کے بھائی کے ایصالِ
ثواب میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت

پچھلے دنوں ریٹائرڈ کرنل
علی احمد اعوان کے بھائی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک وقاص کے چچا کے لئے ایصالِ ثواب کا
اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام
نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبۂ کرام نے
قراٰن خوانی کی جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
گلشنِ طفیل کالونی گوجرہ میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد، سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 5 ٹرک سامان روانہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ طفیل
کالونی گوجرہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر برائے جیل و ایم پی اے چوہدری
بلال اصغر وڑائچ،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی تحصیل گوجرہ چوہدری کاشف ایاز چھٹہ اور چوہدری بلال اصغر وڑائچ سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
بعدِ اجتماع شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی
کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 5 ٹرک سامان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے روانہ
کیا گیا جبکہ وہاں موجود شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر لودھراں
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک فرازاحمداعوان، ڈسٹرکٹ آفیسرایس
این اے رانا ناصرعلی، ایس پی انویسٹی گیشن کیوان کریم عباسی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنعمان
مسعود، پی آراو برانچ ڈی پی اوآفس فرحان چیمہ ودیگر شخصیات سےملاقات کی۔
دورانِ ملاقات وفد میں
موجود ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے سمیت دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ قاری محمد اشرف عطاری اور
قاری محمد وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کےکیمپسز میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ
عنہ
کا انعقاد

صحابہ
کرام عَلَیْهمُ الرِّضْوَان
ستاروں کی مانند ہیں، اُن کی سیرت ہر انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔صحابی رسول امیر
المؤمنین حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے
بعد تمام مخلوق میں سب سے افضل ہیں۔آپ رضی اللہ عنہ ذہانت، علم و حکمت، قناعت و شجاعت
ا ور صداقت میں بے مثال تھے۔
عشقِ
رسول، خوفِ خدا ،تقویٰ و پرہیز گاری، جاں نثاری، ایثار وقربانی اور پارسائی میں
اپنی مثال آپ تھے۔سادگی، عاجزی، ایمانداری، رحم دلی اور غریب پروری آپ رضی اللہ عنہ کے اَخلاقِ حسنہ کا ایک حصہ ہے۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں طلبہ کو حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی
سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔اس
موقع پر کیمپسز میں خصوصی چارٹس چسپاں کئے گئے تھے جن میں آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت کے نمایاں پہلو درج تھے۔

14
جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے اور نابینا) افراد
نے
شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں فیضان عطاری( مدنی چینل پروڈیوسر) نے مدنی
مذاکرے میں شریک ہونے والے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کے ارشادات بتانے کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی ۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
سومارکنڈانی
گوٹھ ملیر میں قائم تاجدارِ مدینہ مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف

14جنوری2023ء
کو اسیپشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نابینا اسلامی بھائیوں نےسومارکنڈانی گوٹھ ملیر میں قائم تاجدارِ مدینہ مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کیاجس میں کراچی سٹی نابینا افراد ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے نمازِ
ظہر کے بعد نماز کے احکام کا حلقہ لگایا
جس میں نماز کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے نیز عصر کے بعد علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا اس میں اسلامی بھائیوں نے باہر
جاکر لوگوں کو بعد نمازِ مغرب مسجد میں
ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
بعد نمازِ مغرب مسجد میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نابینا افرادسمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں رسالہ نیک اعمال سے اسلامی بھائیوں نے جائزہ لیا اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان میں شرکت کی
۔ (رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دیپالپور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ا سکول میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 19 جنوری 2023ء کو پنجاب کے
علاقے دیپالپور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ا سکول میں سیکھنے
سکھانے کے حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسکول
کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے ’’والدین اور اساتذہ کا ادب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس
میں طلبہ کو والدین اور اساتذہ کا ادب کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اس پر اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے طلبہ
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
٭بعدازاں ذمہ
داران نے اسکول ٹیچرز سے ملاقات کی اور
ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے
بنائی گئی ایپلیکیشن، فیس
بک پیج اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے
والی دینی کاوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جس
پر ٹیچرزنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔ (رپورٹ : محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
کے پی
کے سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2023ءبروز جمعہ بعد نمازِ فجرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں کے پی کے سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی نیز انہیں
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

19 جنوری 2023ء بروز جمعرات ایونٹ مجلس فیضانِ
مدینہ کا عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹ،ساؤنڈ ڈیپارٹ سمیت دیگر مجلس فیضانِ مدینہ نے
شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے پروگرامز کی تیاریوں کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے نیز مینجمنٹ مضبوط بنانے
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی بھی کی جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کا عزمِ مصمم کا اظہارکیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)