سرگودھا
میں ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی،مہر سیف انور کی والدہ
مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس
میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت کثیر اہم بیوروکریسی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
ایصالِ
ثواب اجتماع میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا مظہر عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا جبکہ آخر میں مرحومہ سمیت تمام فوت شدہ مسلمانوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔(رپورٹ: شان
حسنین عطاری ،ک ڈسٹرکٹ سرگودھا انٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
سرگودھا
میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید حسنات احمد سمیت دیگر افسران سے ملاقات
ذہنی آزمائش پروگرام کے لئے دورانِ سفر دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سرگودھا میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید حسنات احمد سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی موٹروے پولیس کو رکنِ شوری ٰ نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو وہاں منعقد ہونے والے ذہنی آزمائش اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شان حسنین
عطاری ، ڈسٹرکٹ سرگودھا انٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23 دسمبر 2023ء کو ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی حافظ محمدریحان عطاری
نے”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کےموضوع پر بیان کیاجس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک زندگی کے خوبصورت پہلؤں کو بیان کیا اور شرکا کو اس کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔
محفلِ
نعت میں کمانڈنٹ
کالج ڈی آئی جی گوہرمشتاق بھٹہ صاحب سمیت اعلیٰ پولیس افسران وٹرینرزنےشرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈپٹی
کمشنر جعفر آباد کیپٹن ریٹائرڈ باز محمد مری سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
دورانِ گفتگو محمد وقار عطاری نے دعوت
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی
دی جس کو ڈپٹی کمشنر جعفر
آباد نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ
بوائز کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی
جس سے انہوں نے قبول کیا۔اس موقع پر
ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے نگران مشاورت محمد حنیف عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات کی جانب سےذمہ دار اسلامی بھائی محمد وقار عطاری نے سبی کیسکو واپڈا سرکل سبی ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد اسحاق بنگلزئی سے ملاقات کی۔
محمد وقار عطاری نے حاجی
محمد اسحاق بنگلزئی کو فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر
مبارکباد پیش کی اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے بتایا اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس
پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع
پر ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور
اللہ ڈنہ رند چشتی بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ
دنوں سبی میں ڈسٹرکٹ سبی شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار محمد جلال عطاری کے سنت
نکاح کی تقریب کے موقع پر محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں صوبائی
ذمہ دار بلوچستان محمد وقار عطاری سمیت دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت
شریف کا نذرانہ بھی پیش کیا۔دعا صلوۃ وسلام پر محفل نعت کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صحبت
پور میں چیف پروٹوکول آفیسر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر نیک محمد کھوسہ سےملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی و فلاحی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے صحبت پور میں چیف پروٹوکول
آفیسر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر نیک
محمد کھوسہ سے صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری و دیگر ذمہ داران نے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری
نے میر نیک محمد کھوسہ کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں عشر کے ذریعے حصہ شامل کرنے کی ترغیب دی جس پر انہوں نے کچھ دن میں دعوت اسلامی
کو عشر دینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران صحبت پور مولانا عبد
الحفیظ عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار عشر
صدورا عطاری ،ڈسٹرکٹ رابطہ ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ
جیل ڈیرہ مراد جمالی میں سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل چھٹہ خان سومرو سمیت دیگر سے ملاقات
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ
جیل چھٹہ خان سومرو ،ڈپٹی سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ ملک حماد اسلم،اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ
میر نذیر احمد عمرانی، اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل غلام اکبر ابڑو سے دعوت اسلامی
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد
وقار عطاری نے ملاقات کی۔
معلومات
کے مطابق محمد وقار عطاری نے افسران سے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر نصیر آباد ڈویژن مشاورت کے نگران قاری
محمد آصف عطاری اور سرکاری معلم القرآن
قاری ظہور احمد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کوئٹہ
میں مدنی ٹریول کے آنر محمدنعیم اور واپڈا کیسکو کے آفیسر محمد کامران سے ملاقات
کوئٹہ
میں مدنی ٹریول اینڈ ٹور کے آنر/ آل بلوچستان ٹریول اینڈ ٹور کے صدر سماجی شخصیت محمد
نعیم اور واپڈا کیسکو کے آفیسر محمد کامران سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات
کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور محمد وقار عطاری نے شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ
کرنے کی دعوت بھی پیش
کی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مدنی چینل پرہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
مسلمانوں
کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ 28دسمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں فیضان مدینہ
جبی جاتلاں کشمیر سےرکنِ شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد بغدادی مین بازار قائد آباد ضلع خوشاب میں نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ سوئی گیس پائپ لائن سلارہ روڈ
چنیوٹ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی ،مدنی مرکز دعوت
اسلامی ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی ،چاند گراؤنڈ
ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور میں رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن میں رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی
موڑ پاکپتن شریف میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری،بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،فیضان اسلام مسجد 3/84لان 10
خیابان سحر فیز 7 DHAکراچی
میں رکن شوری نگران کراچی سٹی محمد فضیل رضا عطاری ،اور جامع مسجد شاہ ابو البرکات نزد لو کو شاپ لاہور میں نگران پروفیشنلز پاکستان محمد
ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر کے قریبی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری اس
وقت دینی کاموں کے سلسلے میں بیرون ملک کے دورے پر ہیں اور اس وقت یوکے میں مختلف
دینی کاموں میں مصروفِ عمل ہیں۔نگرانِ شوریٰ 28 دسمبر کو یوکے کے شہر Leicester میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں خصوصی شرکت فرمائیں گے اور 07:30(GTM) پر اجتماع
میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔قرب و جواب کے عاشقان رسول لازمی شرکت فرمائیں۔
مکمل ایڈریس: FAIZAN-E-MADINA
, MALABAR ROAD, LEICESTER LE1 2LG
فیصل
آباد تاندلیا نوالہ میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔکرام کا مدنی مشورہ
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے21 دسمبر 2023ء کو تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی کے جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔
بعدازاں نگران پاکستان نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے اور طلبائے کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کاذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان
مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر
عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔(رپورٹ:
عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
21
دسمبر 2023ء بروز جمعرات کرکٹ اسٹیڈیم تاندلیا نوالہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی ، مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام سمیت اطراف کے علاقہ سے کثیر عاشقان رسول اور
مقامی علمائے کرام و شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
اس
اجتماع میں ۔نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حقیقی کامیابی کیا ہے ؟ “ کے موضوع پر بیان فرمایا ۔دورانِ بیان نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ حسن ِاخلاق
و حسن معاشرت کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی
کے تحت علاقوں میں قائم کردہ مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے اختتام پر ذکر بھی کروایا گیا نیز دعا
اور صلاۃ وسلام بھی پڑھا گیا جبکہ
نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
Dawateislami