عاشقانِ
رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام نائیجیریا سے آئے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی سید محمد امین عطاری، عبدالصمد
حمزہ قادری، عبدالقادر عطاری، ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران پنڈی گھیب محمد شاہد صابر عطاری
نے آکسفورڈ ایجوکیشنل سسٹم پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر اسکول اسٹوڈنٹس کے درمیان میٹ اپ کا
سلسلہ کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی سید محمد امین عطاری نے بیان کیا۔ دورانِ بیان اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو بتایا کہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں دینی کاموں کے
ساتھ ساتھ فلاحی اور خیرخواہی کے کاموں میں اپنی مثال آپ ہے جس سے پیارے آقاﷺ کی
دکھیاری اُمّت کی خیرخواہی کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کا نام بھی روشن ہو رہا ہے۔بعدازاں
پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
٭آخر
میں چیف ایگزیکٹیو ابرارالحق شاکر صاحب سمیت دیگر
اسٹاف کی جانب سے بین الااقوامی سطح پر پیارے
آقاﷺ کی دکھیاری امت کی خدمت میں کوشاں دعوت اسلامی کے سوشل ویلفیئرکے شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو
فلسطينی بھائیوں کی امداد کے لئے ایک
لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)