عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 31 دسمبر 2023ء کو دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلے ذہنی آزمائش سیزن 15 کے  Grand finale کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

ذہنی آزمائش کا باقاعدہ آغاز رات تقریباً 8:30 بجےتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جس کے بعد Grand finale میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں گوجرانوالہ اور جہلم کے درمیان مقابلہ شروع ہواجس میں پروگرام کے ہوسٹ ، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دونوں ٹیموں سے سوالات کئے۔

دونوں ٹیموں نے بھرپور انداز میں Grand finale میں حصہ لیا جبکہ جہلم کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد ذہنی آزمائش سیزن15 کے Grand finale کو جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا جس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

بعدازاں Grand finale میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان دیگر تحائف کے ساتھ ساتھ عمرے کے ٹکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)