اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر( West Yorkshire )میں تین دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 178 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کو بہت پسند کیا نیز مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 6 تا 12 جنوری2021ء تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ(Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 921 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہڈرز فیلڈ اور ویک فیلڈ  (Huddersfield and Wakefield ) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کے سا ؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، کارکردگی وقت پر دینے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، اسلامی بہنوں کو منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ” شعبہ تعلیم“  کے زیر اہتمام 5 جنوری بروز منگل کورنگی ساڑھے 3 میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے بیان کیا۔ بیان میں حضور غوث پاک اور مختلف بزرگان دین کی عبادت وریاضت کے متعلق واقعات بتائے۔

تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں گئیں۔ شرکاء اور اہل خانہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ ہر ماہ ان کے گھر شخصیات اجتماع ہوگا اس کا بھی اعلان کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 تا 10 جنوری  2021ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو، سڈبری، ولزڈن گرین، ٹوٹنگ، ہنزلو، ایسٹ ہام، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم، ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 538 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 6 تا10 جنوری  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش125 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پرکثیر و طالبات تجوید کے اصولوں کے عین مطابق حفظ و ناظرہ قرآنِ کریم کی تکمیل کررہی ہیں۔ پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد ریجن میں بھی سال 2020 میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کے بعد فائنل امتحانات کا سلسلہ رہا اورکثیر تعداد میں بچیوں نے کامیابی حاصل کی۔ بالخصوص ماہ دسمبر 2020 میں تقریباً 230 طالبات نے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2021 ءکو راچڈیل(Rochdale)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مختصر بیان کیااور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 867 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  جیکب آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں مبلغات کی تربیت کرتے ہوئے مبلغات کے 30مدنی پھول پڑھ کر سمجھائے ۔ ماہانہ کاکردگی میں کمی بیشی کے حوالے سے کلام کیا گیا۔ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے ۔

مدنی مشورے کے بعد ٹیچر اسلامی بہن کے گھر میں مدنی حلقہ رکھا گیاجس میں ٹیچرز ، اسٹوڈنٹ نرس اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔شخصیات اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات پیش کئے۔ایک اسلامی بہن نے ہر ماہ ایک یونٹ جمع کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رحیم یارخان زون، زون نگران اسلامی بہن نے صادق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی اطاعت کے حوالے سے تربیت کی۔ذمہ داران کو سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے ، عملی شیڈول اپنی ماتحت سے وصول کرکے چیک کرنے اور اپنا عملی شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیزذیلی تا کابینہ تک کی تقرریاں فروری کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام شعبہ جات میں بہتری لانے درس و بیان کو مضبوط کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ آخر میں ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔