دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2020ء کو لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting)میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاللہ پاک کی خفیہ تدبیر “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ (Longsight)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”تربیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں396 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اورادو وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام  18 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران مجلس رابطہ اسلامی بہن نے” حسن اخلاق کی برکتیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز 5 دن پر مشتمل کفن دفن کورس کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2020 کو ہالینڈ( Holland )کے شہر روتردم ( Rotterdam) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

32صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2017 سے لیکر اب تک2ایڈیشنز میں تقریباً40ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


مجلس مدنی قافلہ  کے تحت حیدر آباد میں قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نےذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو 8 جنوری 2021 عیسوی کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے،اپنے ماتحت قافلہ ذمہ داران کی تربیت کرنے، مدنی قافلوں کے لئے روزانہ کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو تیار کرکےان کے نام لکھنے،شرعی مدنی پھول کو نافذ کرنے اور نئے شہروں میں دار السنہ کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔

واضح رہے کہ مدنی قافلوں کی دھوم دھام کے لئے رکن شوری حاجی قافلہ عطاری ان دنوں سندھ اور پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف ذمہ داران کے مدنی مشورے لے رہے ہیں جبکہ نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور اور پاک دارالسنہ ذمہ دار شاکر مدنی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے 16 دسمبر 2020 بروز بدھ ملتان شریف میں ملتان ریجن کے زون و 12 ماہ کے ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری  نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نےذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو 8 جنوری 2021 عیسوی کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے،اپنے ماتحت قافلہ ذمہ داران کی تربیت کرنے، مدنی قافلوں کے لئے روزانہ کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو تیار کرکےان کے نام لکھنے،شرعی مدنی پھول کو نافذ کرنے اور نئے شہروں میں دار السنہ کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔

واضح رہے کہ مدنی قافلوں کی دھوم دھام کے لئے رکن شوری حاجی قافلہ عطاری ان دنوں سندھ اور پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف ذمہ داران کے مدنی مشورے لے رہے ہیں جبکہ نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور اور پاک دارالسنہ ذمہ دار شاکر مدنی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ کے تحت 17 دسمبر 2020 بروز جمعرات کو فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں شعبہ مدنی قافلہ ہزارہ زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں لاہور ریجن کے شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار شہباز عطاری شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں 20 دسمبر سے ایک ماہ اور 12 دن کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کے اہداف طے ہوئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اراکین زون و نگران کابینہ مدنی قافلوں میں سفر کریں گے ۔

اسی طرح مسجد فیضان اہل بیت میں لاہور سے آئے ہوئے قافلے میں بھی حاضری ہوئی جہاں بیس دسمبر سے سے ایک ماہ اور بارہ دن کے مدنی قافلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ  اہتمام مختلف ایام میں مدنی قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 25،26،27 دسمبر یعنی جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تین دن کے مدنی قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کررہے ہیں۔

مدنی قافلوں میں فرض علوم کے مدنی حلقوں سمیت نماز، وضو، غسل اور پاکی ناپاکی کے بنیادی مسائل بھی بیان کئے جائیں گے جبکہ سنتیں اور آداب میں سکھائی جائیں گے۔

اگر آپ بھی مدنی قافلے میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو ابھی اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کیجئے اور پیشگی اپنا نام لکھوالیجئے۔

امیرِا ہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کو اپنی خاص دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

جو کوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کرے اسے شفاعت فرمانے والے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت بروزِ قیامت نصیب فرما اور جو کوئی میری مدنی بیٹی اپنے مَحرَم کو چوتھے جمعے کو سفر کروادے اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


گزشتہ روز  حیدر آباد میں معاون نگران ریجن و نگران زون قاری ایاز رضا عطاری نے حیدرآبادزون کا مدنی مشورہ فرمایا ۔مدنی مشورے میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے،63دن کورس ،1ماہ کے مدنی قافلے اور ہر ماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے۔

نگرانِ زون نے ذمہ داران کو ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے دیگر مدنی پھول بھی عطافرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بھی بذریعہ آڈیو کال مدنی پھول عطا فرمائے اور تمام ذمہ داران کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔