Under the supervision of
Dawat-e-Islami, in the second week of December 2020, Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted
in the different areas including Cornella, Parallel, Virrei Amat and Gotico
(Division Barcelona, Spain). Approximately 120 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual
Ijtima gatherings’. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered
Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘Blessings of Awraad-o-Wazaaif’ and
encouraged the attendees (Islamic sisters) to take part in the religious activities
of Dawateislami practically.
In order to prevent
different body parts from evils, especially tongue and eyes,
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ has launched a great
Madani activity, namely ‘Youm-e-Qufl-e-Madinah’ activity. So, in this
connection, Yaum-e-Qufl-e-Madinah was observed in the different cities of Spain
on the first Monday of the month of December 2020. اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 200 Islamic sisters had the privilege of
reading the booklet, ‘Silent Prince’. 148 Islamic sisters had the privilege of
observing ‘Youm-e-Qufl-e-Madinah for 25 hours.
حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز
مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ
دل جیتنے کا نسخہ
(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
44صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2018 میں تقریباً40ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام12دسمبر2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ
شرقی کابینہ میں شخصیت کی دوکان پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں محمد آفتاب عطاری رکن زون گجرانوالہ نے شخصیات کو
دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف
کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں
شرکت کا ذہن دیا۔
13دسمبر2020ء
بروز ء اتوار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے
نگران مجلس محمد شاہنواز عطاری نے لاہور میں مدنی مشورہ کیا جس میں لاہور شمالی
زون کے اراکین کابینہ اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
محمد شاہنواز
عطاری نے مدنی مشورے میں پچھلے سال کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے پچھلے سال کے جو اہداف طے کئے
تھے ان کو پورا کرنے میں کتنے فیصد کامیابی ہوئی اس کا جائزہ لیا اور نئے سال 2021 کے اہداف طے
کئے جس پر شرکانے تحفظ اوراق مقدسہ کے کام
کو بڑھانے کا اظہار کیا ۔
گزشتہ
دنوں رکن شوریٰ و نگران مجلس دارالمدینہ
حاجی اطہر علی عطاری نے اسلام آباد ریجن کے عملے کی بذریعہ ویڈیو لنک تربیت فرمائی۔
رکن شوریٰ نے سیرت مصطفی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ اور صحابہ کرام عَلَیْهمُ الرِّضْوَان کی زندگیوں کے
مختلف واقعات کی روشنی میں حوصلہ افزائی کی اہمیت اور اس کے فوائد بتائے۔ آخر میں
رکن شوریٰ و نگران مجلس دارالمدینہ حاجی اطہر علی عطاری نے اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد علی رضا
عطاری شعبہ نصاب سازی)
پچھلے دنوں رکن مجلس شاہ فیصل عطاری نے راولپنڈی،واہ کینٹ،گجرات،ڈنگہ،منڈی بہاؤالدین اور
سیالکوٹ ریجنز کے تمام کیمپسز کا دورہ کیا۔اس دوران انھوں نے مختلف انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیا اور دارالمدینہ کا معیارِ تعلیم بلند کرنےاور مزیدبہتری کے حوالے سے پرنسپل و
اساتذہ ٔکرام سے میٹنگزکیں اور انہیں مفید
مشورے بھی دیے۔
مختلف شہروں
میں نئے دارالمدینہ کے قیام کے لیے مجلس دارالمدینہ اوراس کے تحت ان شہروں میں قائم عبوری مجالس کی میٹنگز بھی ہوئیں، جن میں دعوت اسلامی کے مختلف ذمہ داران
نےخصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جبکہ رکن مجلس نے سیالکوٹ میں قائم فیضان
مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا ۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب
سازی)
19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں صاحبزادہ مولانا بلال سلیم قادری صاحب، مرکزی رؤیت
ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا حافظ محبوب علی سہتو صاحب، مولانا سرفراز قادری صاحب،
مولانا فیصل قادری، مولانانعمان قادری صاحب اور مولانا ریحان قادری صاحب سمیت دیگر
علمائے کرام کی آمد ہوئی۔
علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم المدینۃ
العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ علمائے کرام نے دعوت
اسلامی کی دینی خدمات کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دینی کاموں کو خوب
سراہا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو
کوہسار کالونی حیدر آباد میں قائم جامع مسجد فیضان رقیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
14دسمبر 2020ءکو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
انڈس ہوٹل حیدر آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔محمد ثوبان عطاری نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔
مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی علامہ خلیل الرحمن
چشتی صاحب سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران
مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ خلیل
الرحمن چشتی صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔
گزشتہ
دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رکن شوریٰ، حاجی اطہر عطاری نے غوث پاک رَحْمَةُ
اللهِ عَلَيْهِ کی سیرت پر بذریعہ ویڈیو لنک بیان فرمایا۔اس بیان میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کے علاوہ پاکستان
اور ہند کی سٹی مجالس کے ذمہ داران نے بھی
شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے
اپنے بیان میں فرمایا کہ اولیائے کرام عَلَیْهمُ
الرِّضْوَان کے دل دنیا کی محبت سے خالی ہوتے ہیں۔وہ اللہ سے اپنی لو
لگائے رہتے ہیں۔ان کا چین و قرار پروردگار کا ذکر ہوتا ہے۔یہی ان کے شب و روز کا
معمول ہوتا ہے۔اولیائے کرام پر اللہ پاک کی خاص
رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
رکن شوریٰ
نے اپنے بیان میں فرمایا کہ بزرگان دین کے
اعراس کے موقع پر ہمیں ان کی سیرت کی روشنی میں اپنے کردار کا جائزہ لینا
چاہیے۔ہمیں فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کے علاوہ اللہ پاک کا
شکر گزار اور مخلوق خدا پر رحم کرنے والا ہونا چاہیے۔نیز ہمیں اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرنا چاہیے جو ہم
اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔
Dawateislami