مجلس رابطہ بالعلماء( دعوت اسلامی ) کے وفد کی صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ وفد نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ سے متعلق بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں کیں۔

بعد از ملاقات علامہ بلال سلیم قادری نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے نیک تمناوں اور دعاوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری الشامی اپنی زیرِ سرپرستی زیر تعمیر جامعہ و مدرسہ کا وزٹ بھی کروایا جس پر وفد نے جلد تعمیر کیلئے دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس کورس اور امامت کورس کے طلباء ، معلمین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں فرض علوم سیکھنے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے مسجد کے آداب اور دیگر علوم کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔