14 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
مانچسٹر (Manchester )ریجن میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کورسز کی مدرسات شامل تھیں۔
ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے اس تربیتی
اجتماع میں شارٹ کورسز کو سکھانے کے انداز، اور کورسز میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رکھنے پر نکات دیئے نیز شعبے کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔