ڈویژن سپر مارکیٹ میں کابینہ سطح اسلامی بہن کا
مخیر اسلامی بہن سے ملاقات
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن سپر مارکیٹ میں
کابینہ سطح اسلامی بہن نے مخیر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے
دینی کاموں اور ویلفیئر کے کاموں سے آگاہی دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون
کرنے ، دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن سائٹ ایریا کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے
بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی
تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت
حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
کراچی ریجن کے ڈویژن جمشید روڈ میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل
اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن صدر کابینہ کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 32
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اوراد و وظائف اور شارٹ کورس کی زون سطح
اور کابینہ سطح اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شامل
ہوکر غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھا
اس موقع پر3 اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے اور 6 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز وتکفین
کا طریقہ کا مطالعہ کرنے کی نیت پیش کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی
دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر گلشن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 62 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز
مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ
انبیا اور اولیا کو پکارنا کیسا؟
(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
42صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017
سے لیکر اب تک دو ایڈیشنز میں تقریباً80 ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ
شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران
عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ایسٹ ، کابینہ کھارادر،علاقہ ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلسِ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن ذمہ دارشعبہ اورادِ عطاریہ کا بستوں
کا جدول رہا ۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے شعبےکے لحاظ سے مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران کو کمزوری پر توجہ دلائی مدنی بہار کی
تربیت کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو اطاعت کا ذہن دیا اور مدنی کاموں میں استقامت
کےلئے دعا فرمائی۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے
مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے
کے ساتھ یومِ قُفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماه دسمبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب
شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور کم و بیش 12اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منائے اور رسالہ
خاموش شہزادہ ” 64 “ اسلامی بہنوں نے پڑھا۔
عرب شریف ،
ضیائی کابینہ، ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا و
عشقِ مصطفٰےﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی
زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر
اہتمام 16 دسمبر 2020ء کوعرب شریف ، ضیائی
کابینہ، ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیتیں کی۔
ممبرا کابینہ میں ممبرا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا دو
دن کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں دو دن ممبرا کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے تمام ڈویژن ذمہ داران
کا اور مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پہلے دن مدنی دورہ (انفرادی کوشش ) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے
مدنی پھول پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے
ہرشعبےکومضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید اہداف بھی دئیے۔
مدنی مشورے
کے دوسرے دن ممبرا کابینہ کے تھانے ڈویژن میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام مشاورت و تمام ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور کابینہ نگران سے ملنے والے نکات ذیلی
سطح تک شریک ذمہ داران تک پہنچاکر انہیں آٹھ مدنی کام کے تحت آئندہ کے اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی شارٹ کورسز ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےملتان ریجن کی زون
ملتان اور زون شجاع آباد کا بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ سطح تک کی شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے
میں ” بیٹی کا کردار کورس “ کے نکات سمجھائےگئے۔ ذمہ داران سے تقرری کی معلومات لی گئیں اور علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا
نیز شارٹ کورسز کے مدنی کاموں کا فالواپ کیا گیا اور کارکردگی شیڈول اور شارٹ کورسز کے تحت دیگر متفرق شارٹ کورسز
کروانے کے اہداف لئے گئے۔
Dawateislami