دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدر کابينہ کے ڈویژن جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی حلقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اصلاحی بیان کرتے ہوئے ہر کام اللہ کی رضا کے لئے کرنے اور محبت الہی پانے کا ذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر دیگر شعبہ جات کے حوالہ سے بھی کلام کیا۔ اختتام پر ذیلی اور حلقہ نگران کو ٹیلی تھون کی نمایا ں رپورٹ پر تحفہ دیکر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی،  لیاقت آباد کابينہ، ڈویژن شریف آباد کے مدنی حلقہ میں عالمی مجلس مشاورت اور زون نگران کی شرکت ہوئی۔ کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیا۔

جبکہ عالمی مجلس مشاورت نے دعا کروائی۔ مدنی کاموں میں تعاون، بہتری کے لئے اور موقع کی مناسبت سے اچھی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی  چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے چنیوٹ کابینہ ،جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 ڈویژن نگران اور ان کی مشاورت نے شرکت کی نیز مشورے میں جامعہ کی طالبات نے بھی شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام ہوا نیز کار فارم بھی سمجھائے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے آنے والے کورس ( بیٹی کا کردار) کے نکات سمجھانے کے لئے مدنی مشورہ لیا جس میں لاہور شمالی و جنوبی اور ہزارہ زون کی ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داران کے ساتھ شرکت کی۔

کورس کے نکات سمجھائےگئے، اہداف لئے کہ 18 دسمبر کو کابینہ ذمہ داران ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کیساتھ انہی نکات پر ٹیلیفونک اجلاس لے، ڈویژن کی ذمہ داران 22 دسمبر کو(بیٹی کا کردار) کورس کروانے والی مدرسات کی تربیت فرمائیں گی، جس سے کورس بہترین طریقے سے کروانے میں مدد ملے گی اور ذمہ داران تک مدنی پھول بھی پہنچائے جائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے زون ایسٹ،کابینہ کھارادر،ڈویژن ٹاور کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت ہوئی جس میں دینی کام میں آنے والی سستیو ں کو دور کرنے اور احسن طریقے سے دینی کام کرنے پر مدنی پھول پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی مشاورت کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں سے مضبوط رابطے، ماہانہ اجتماع اور شارٹ کورسز سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، صدیقی زون میں  کابینہ کا ڈویژن سطح پر آن لائن بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ”ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ“ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں اجتماعی محاسبہ ، تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ نیک کے کاموں کی ترغیب دلائی گئی نیز شجرہ عالیہ اور "مدنی مشورہ" پر ترغیبی بیان ہوا اور دعا کی ترکیب کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن ، عرب شریف ، صدیقی زون   میں زون سطح کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار اجتماع میں اضافہ، ذیلی حلقہ بڑھانے، ذمہ دار کی تقرری کرنے اور 8 دینی کاموں میں اضافے کے لئے ذہن سازی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملیر ایسٹ زون میں پاک سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن  نے مدنی مشورہ کیا جس میں ملیر ایسٹ زون کی 5 کابینہ ڈرگ کالونی، ملیر،لانڈھی،کورنگی،گلستان جوہر کی کابینہ تا علاقہ ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس وقت پر کھولنے کا ذہن دیااور ڈونیشن بکس کی رجسٹریشن جلد سے جلد مکمل کرنے پر کلام ہوا نیز صدقہ بکس کے آرڈرز بڑھانے اور گھروں میں رکھوانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داران نے دعائے عطار پانے کے لیے 25 گھریلو بکس رکھوانے کی نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ 200 صدقہ بکس بھی خریدے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کابینہ کے ایک سنتوں بھرے اجتماع میں عالمی مجلس کی نگران اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن  نے بیان کیا اور عالمی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ آخر میں ذمہ داران سے مشورہ کیا مدنی کاموں کی کار کردگی لیتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کا ذہن دیا ۔مزید ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کے ڈویژن عزیز آباد میں ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں  108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان مدنی کاموں میں تعاون کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیت کی۔


دعوت اسلاکےزیر اہتمام پچھلے دنوں کابينہ نگران اسلامی بہن نے کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت کے والد کے انتقال پر تعزیت کی لواحقین کوصبر کرنے کی اور زیادہ سے زیادہ مرحوم کو ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔  راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔