دعوت اسلامی کے شعبہ مدارس المدینہ للبنین و للبنات بچوں اور بچیوں کو تعلیمِ قرآن حفظ و ناظرہ  سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق و باکردار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی کی انہیں کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کئی اسلامی بھائی دعوت اسلامی کو اپنی جگہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

تلوکر ٹاؤن محلہ نئی آبادی نزد ریلوے اسٹیشن ہری پور ہزارہ کی ایک شخصیت نے بھی اسی طرح للبنین و للبنات بناکر دعوت اسلامی کو پیش کیا۔مدرسۃالمدینہ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد قباء المعروف گوہر والی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت مسجد ”فیضان عشقِ رسول“ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے نگران میر پور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈہ الٰہ یار میں مسجد فیضان عشق رسول مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ٹنڈو الٰہ یار کی ہی ایک کالونی میں فیضان عشق رسول مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ حاصل کرلیا گیا ہے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلےدنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ رکنِ شوریٰ نے نگران زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں قائم جامعہ اسلامیہ نوریہ صابریہ میں حضرت مولانا عبد الرزاق حبیبی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ غوثیہ قاسمیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی غلام محمد قاسمی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سلاٹر روڈ لیاری کراچی کی جامع مسجد مقبول میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے جنت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جنتیوں کے لباس میلے اور پرانے نہیں ہونگے، جنت میں نیند بھی نہیں ہوگی کیونکہ نیند ایک قسم کی موت ہےاور جنت میں موت نہیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ جنتیوں کو اس کے اعمال کے حساب سے مقام دیا جائیگا، یعنی جس کی جتنی زیادی نیکیاں اس کو اتنا زیادہ مقام و مرتبہ ملے گا۔

حاجی حسان عطاری نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


رکن زون گوارد و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار حب پریس کلب کے صدر روزنامہ بولان حب کے ایڈیٹر بول نیوز کے رپوٹر محمد الیاس کمبوہ مہران علی ابرو محمدحنیف  سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں سمیت ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور 25/26/27دسمبر 2020 میں ہونے والے تین دن مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 27 جنوری 2021کو عالمی مدنی مرکز میں ہونے والے صحافی اجتماع کی دعوت بھی دی جس پر حاضرین نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور امیر اہلسنت کی دینی خدمات کو سراہا اور نیت کی کہ ہم اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے اور صحافی اجتماع میں شرکت کرینگے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ داران نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار ہری پور خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ اس مدنی حلقے میں سینئر صحافیوں او رعہدیداران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 دسمبر 2020ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے لئے سات دن کا ”فیضان نماز کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کے اذکار،نماز کی شرائط و فرائض اور دیگر شرعی مسائل سیکھائے جائیں گے۔ صحافی حضرات سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں: 03004308309


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے19 دسمبر 2020ء بروز پیر  چارسدہ خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ ان صحافیوں کے نام یہ ہیں:

سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہ رضا،نمائندہ خصوصی KPK نیویارک ٹائیمزوائس آف امریکہ اور بی بی سی پشتو شامل تھے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے20 دسمبر 2020ء بروز اتوار پشاور خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی ان صحافیوں کے نام یہ ہیں۔

فداخٹک صدرخیبریونین آف جرنلسٹس ،بیوروچیف نیوٹی وی،بخت زادہ یوسفزئی نائب صدرپاکستان یونین آف جرنلسٹ ،ناصرحسین سابق صدر پشاور پریس کلب،محمد نعیم جنرل سیکٹری خیبریونین آف جرنلسٹ شامل ہیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


رکن کابینہ و رکن مجلس پیر فیضان چشتی عطاری نے  فیصل آباد میں قائم بی بی سی ڈیلی نیوز کے آفس میں مختلف صحافیوں اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیضان چشتی عطاری پاکپتن کابینہ ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ صحافیوں اور سیاسی شخٖصیات کہ نام درج ذیل ہیں۔

محمدافضال چشتی مرکزی چیئرمین لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان، عدنان علی حسینی ایڈووکیٹ مرکزی نائب چیئرمین لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان،محمد اکمل چشتی صاحب مرکزی صدر لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان، چوهدری فیاض صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان اور نثار حسین صاحب چیف کرائم رپورٹر بی بی سی ڈیلی نیوز بھی شامل تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دارکا پاک مدرسۃ المدینہ للبنات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کے نکات، خلاصہ پیشگی وکارکردگی شیڈول، مُدرِّسہ،قاعدہ و ناظرہ کورس، ہفتہ وارسنتوں بھراجتماع، دعائے حاجات اجتماع، اہداف و متفرق نکات پرمشاورت ہوئی۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈویژن عزیز آباد، مینا بازار کی شاپ کیپر کے انتقال پر سوئم کے سلسلہ میں ایصال ثواب اجتماع ہوا۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان شرکاء کو نماز کورس، کفن دفن کورس کرنے، آن لائن قرآن پاک پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔