پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران کی تربیت کا  سلسلہ ہو ا جس میں نگران کابینہ واصف عطاری، کابینہ ذمہ دار میلاد رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار کبیر مدنی عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن لقمان باپو عطاری نے 21 دسمبر 2020ء بروز پیر ہونے والے مجلس کفن دفن کے تربیتی اجتماع کو کامیاب کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ:عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


مجلس مدرسہ المدینہ کل وقتی کے زیر اہتمام 18 دسمبر2020ء بروز  جمعہ المبارک گوٹھ گاوں وڈا ڈییا ضلع شکارپور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسین کل وقتی و جز وقتی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مدنی قافلے میں علاقائی دورہ کیا جہاں بعد نماز مغرب شکر کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ہر حال میں شکر کرتے ر ہنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ مدنی قافلے کے ہمراہ رکن زون شعبہ تحفظ مقدس اوراق عبدالحفیظ عطاری بھی تھے جنہوں نے شرکاء کے درمیان مقدس اوراق کے آداب کرنے کی فضیلت بیان کی۔(رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کامونکی اطراف کابینہ کے علاقہ ہرپوکی میں 7دن کا فیضان نماز کورس جاری ہےجس میں وقتا فوقتا تعلیم و تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔

پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال کے زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے7دن کے فیضان نماز کورس شرکت کی اور شرکاء کورس کو نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے، اپنے اخلاق کو بہتر کرنے اور خود نیک بننے اور نیک بنانے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء کورس کو 72 نیک اعمال کے رسائل پیش کئے اور اس رسالے سے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری ، مجلس کارکردگی کامونکی اطراف کابینہ)


16 دسمبر 2020ء بروز بدھ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہری پور خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران  نے پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمت دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی اور ہری پور خیبر پختونخواہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد کی خبر دی ۔

واضح رہے ! صحافیوں میں حافظ جاوید الحق جنرل سیکرٹری ،سینئر صحافی بیوروچیف ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی ،سینئر صحافی سید مبارک شاہ،سینئر صحافی فیاض خان ،سینئر صحافی بیوروچیف مشرف ہزاروی ،سینئر صحافی رپورٹر ملک نوید اور عثمان عطاری شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے مختلف ذیلیوں میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ کی ذمہ داران نے شرکت کی جس میں3 مدرسة المدینہ کی طالبات بھی تھیں۔

علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی دعوت دی گئی جس پر 2 اسلامی بہنیں مدرسۃ المدینہ میں داخلے کے لیے تیار ہو گئیں نیز دو ایسی اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی جو پہلے اجتماع میں آتی تھیں پر چھوڑ دیا تھا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدر ادریس گارڈن کے مدرسہ میں پاک مشاورت مالیات و ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ناظمات کا مدنی مشورہ لیاجس میں کم و بیش 54 ناظمات و ذمہ دارن نے شرکت کی۔

اصلاحی بیان ہوا اور مزید بہتریوں کے متعلق اہم نکات دئیے گئے۔ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ای رسید کے متعلق تربيت کی اوررسید اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا، پاک مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کورسز کی اہمیت کو اجاگر کیا، 8 دینی کاموں کی بہتری پر کلام ہوا کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی آخر مین ٹیلی تھون کی بہترین رپورٹ پر تحائف کے ذریعہ حوصلہ افزائی بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن دھابیجی کے مدارس کا جائزہ لیا۔ شیڈول پر عمل، مُدرِّسہ(ٹیچر) کو جدول اور فائل کے نکات سمجھائے مزید ساتھ ہی تجوید کا جائزہ بھی لیا۔ مدرستہ المدینہ للبنات سے سند یافتہ اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا ذہن دینے کیلئے مختصر مدنی مشورہ بھی لیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن و کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنون نے بن قاسم کابینہ کے مدارس کا جائزہ لیاجس میں مدارس کا نظام بہتر بنانے، جدول سمجھانے اور دیگر اہم نکات پر کلام ہوا مدرسہ اسلامی بہن نے نکات پر عمل کی نیتیں بھی پیش کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنون  شو مارکیٹ کے علاقے بکرا پیڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں ذمہ داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن دیااوردینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اس کی تربیت کی نیز ذمہ داران کو بہترین کار کردگی کے لئے اہداف دئیے اور اچھی کار کردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،  حیدرآباد ریجن، نواب شاہ زون، شھدادپور کابینہ کے علاقے غریب آباد میں دعائے صحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مریضوں کی تعداد 55 رہی ان میں اسلامی بہنوں کو 160 تعویذات اور 200 اوراد 20 پلیٹیں دی گئی جبکہ 30 اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی آخر میں اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مدنی عطیات جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد کے علاقے صدر میں مجلس رابطہ کابینہ اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جبین بیوٹی پارلر“ میں نیکی کی دعوت دی اور پارلر کی اونر اور ورکرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز پارلر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل کا ریک بھی رکھوایا گیا مزید ملاقات کے دوران ان کو مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے ۔

صدر کے علاقہ میں ایک اہل ثروت شخصیت (وہاب بلڈرز) کے گھر والوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور بدھ کے روز ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کا بھی اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے اطراف فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعائے صحت حاجات کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ بہتر کارکردگی دینے پر نکات فراہم کیے گئے مزید مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔