دعوت اسلامی کے  زیرِ اہتمام دسمبر2020ء کے تیسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، کاسپے (Caspe) ، لوگرونیو (Logroño) ، آرجینڈا (Argenda)، میسلاتا (Mislata) اور پیترائکس (Patraix) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔