دعوت اسلامی کے زاہتمام  09 تا 15 دسمبر2020ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ،ہنزلو، ایسٹ ہیم ، ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں454اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ چند دنوں سے لندن ریجن کے علاقے ٹویکینہم (Twickenham) میں اردو زبان میں درجے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰن پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جارہا ے بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء سے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting) میں اردو درجے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہروں شیفیلڈ، رودرہم ، ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster ) کی علاقائی دورہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن نگران نے اپنے اخلاق بہتر بنانے کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر شیفیلڈ، رودرہم ، ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster )میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ضروری مسائل بھی سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام9 تا 15 دسمبر2020ء تک  یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے اسٹاکٹن، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل (Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش 500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لندن (London)ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن اور جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسہ کا اخلاق و کردار کیسا ہونا چاہیئے کے نکات پیش کئے نیز شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام24 دسمبر2020ء سے  نارتھ برمنگھم میں ایک کورس بنام ”اسلامک ہیروز “شروع ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 3 دن ہے۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل پر رابطہ فرمائیں ۔


دعوت اسلامی کے مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 21دسمبر 2020ء سے یوکے ریجن ایسٹ لندن کابینہ میں ”اپنی نماز درست کیجیے“ کورس بذریعہ اسکائپ شروع ہونے جا رہا ہے، کورس کی مدت 8دن ہے۔

جو اسلامی بہنیں کورس میں شامل ہونا چاہتی ہیں وہ اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیجیے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ دسمبر2020ء کے پہلے پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! کم و بیش 251 اسلامی بہنوں نے1دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی، 59 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 606 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز( Pollockshields )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام دسمبر2020ء کے دوسرے ہفتےاسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کور نیا ( Cornella) ،پارالیل(Paralel )،واری آمات( Virrei Amat) ، اور گوتیکو ( Gotico) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبًا 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔