مدنی ریجن،
عرب شریف، اجمیری زون ، رضوی کابینہ اور نوری کابینہ میں مدنی
حلقوں کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، اجمیری زون ، رضوی کابینہ اور نوری
کابینہ کے 2الگ الگ ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقف کے مسائل بیان کئے اور
مدنی مشورے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے
ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء کو یوکے
کے شہر بریڈفورڈ اور لیڈز (Leeds and
Bradford)میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد كیا گیا جن میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”انفرادی کوشش“ کے موضوع
پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف شہروں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف شہروں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شیفیلڈ ، ڈونکاسٹر اور روتھرہم(Sheffield, Doncaster and Rotherham) وغیرہ شامل ہیں۔
ان شہروں کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اپنی ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ملتان ریجن،
زون ملتان، کابینہ خانیوال میں اصلاحِ
اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون ملتان، کابینہ خانیوال میں اصلاح اعمال ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی زون
ایسٹ، کابینہ نیا آباد کے علاقہ نیا آباد کی ایک اسلامی بہن کے گھر چالیسو یں
کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس
اجتماع میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں نیک اور
بد کے انجام کے مو ضو ع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اورآ خر میں انفرادی کو شش کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 20 دسمبر 2020 ء بروز اتوار پاکستان واہ کینٹ زون ، جامعۃالمدینہ فتح جنگ میں اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران سے
مختلف کارکردگیوں کے اہداف کا فالو اَپ کیا ۔ شعبہ جات کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے
سلسلے میں ترغیبی نکات بھی بیان کئے آخر میں ٹیلی تھون کی بہتر کارکردگی پر تحائف
بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی، اسلام آباد زون کی کابینہ بحریہ ٹاون میں اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشرہ لیا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اسلام آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو
کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کاموں کے لیے وقت دینے کا ذہن دیانیز ذیلی حلقوں میں
مشاورت مکمل کرنے اور مدرسات کے ذریعے مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کے سلسلے میں ترغیبی
نکات بھی بیان کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
21دسمبر 2020ء کو لندن کے علاقے چشم(Chesham) میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ،
مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت
حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا
کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے
مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے بات چیت کی سنتیں و آداب بیان کیں نیز مدنی حلقے میں شریک
اسلا می بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکا لنے کی ترغیب دلائی
نیز 25 دسمبر 2020ء کو ہونے والے اصلاح
اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020 ءکے تیسرے
ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ
اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے” حسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق کی برکتیں اور بد اخلاقی کے دینی اور دنیوی نقصانات کے
بارے میں نکات پیش کئے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ 2021ء کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا (Vienna) میں بذریعہ فون
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(One day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 20
دسمبر 2020ء کوہالینڈ( Holland )میں بذریعہ
اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روتردم ( Rotterdam )، دین ہاگ ( Den Haag)اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam)کی تقریبًا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”وقت کیسے گزاریں؟“ کےموضوع پر بیان کیا اور قراٰن
وحدیث کی روشنی میں وقت گزارنے کا صحیح طریقہ کے متعلق اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami