19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں صاحبزادہ مولانا بلال سلیم قادری صاحب، مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا حافظ محبوب علی سہتو صاحب، مولانا سرفراز قادری صاحب، مولانا فیصل قادری، مولانانعمان قادری صاحب اور مولانا ریحان قادری صاحب سمیت دیگر علمائے کرام کی آمد ہوئی۔

علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دینی کاموں کو خوب سراہا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو کوہسار کالونی حیدر آباد میں قائم جامع مسجد فیضان رقیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ 


14دسمبر 2020ءکو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام انڈس ہوٹل حیدر آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔محمد ثوبان عطاری نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ خلیل الرحمن چشتی صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔


گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رکن شوریٰ، حاجی اطہر عطاری نے غوث پاک رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْهِ کی سیرت پر بذریعہ ویڈیو لنک بیان فرمایا۔اس بیان میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کے علاوہ پاکستان اور ہند کی سٹی مجالس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اولیائے کرام عَلَیْهمُ الرِّضْوَان کے دل دنیا کی محبت سے خالی ہوتے ہیں۔وہ اللہ سے اپنی لو لگائے رہتے ہیں۔ان کا چین و قرار پروردگار کا ذکر ہوتا ہے۔یہی ان کے شب و روز کا معمول ہوتا ہے۔اولیائے کرام پر اللہ پاک کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔

رکن شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ بزرگان دین کے اعراس کے موقع پر ہمیں ان کی سیرت کی روشنی میں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔ہمیں فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کے علاوہ اللہ پاک کا شکر گزار اور مخلوق خدا پر رحم کرنے والا ہونا چاہیے۔نیز ہمیں اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرنا چاہیے جو ہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔

آپ نے فرمایاکہ ہمیں اپنے کردار کی درستی کے لیے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکروں میں شرکت کو اپنا معمول بنالینا چاہیے۔ اس موقع پر شرکائے اجتماع نے آخر میں غوث پاک رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْهِ کو ایصال ثواب بھی کیا۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ ڈاکٹر فرید الدین قادری صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ءکو ملکوال میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون مدنی قافلہ ذمہ دار عثمان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں ماں باپ کا ادب کرنےاور اپنے سرپرستوں کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 11دسمبر 2020ء کی شب  کراچی کے علاقے ناظم آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔ حاجی امین قافلہ عطاری نےشرکا کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء سے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2020ء کو جامع مسجد صدیقہ اڈہ باغ مصطفےٰ جھنگ زون کے اطراف  میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن زون شعبہ مدنی قافلہ حسن معاویہ عطاری اور رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ نے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن زون نے ”عفو ودرگزر کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی حلقے کے بعد مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ  (مجلس اجارہ )کے نگران سید اسد عطاری اور انکی ٹیم نے کراچی میں قائم دارالمدینہ کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔اس موقع پردارالمدینہ اور مجلس اجارہ کی باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

اراکین مجلس دارالمدینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں دارالمدینہ ایچ آر ،آر اینڈ ڈی ،آئی ٹی، سوشل میڈیا ،ایجوکیشن مینجمنٹ،دینیات سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے دارالمدینہ کے نصاب،اس کے ایجوکیشن سسٹم اور دارالمدینہ کی مختلف اپ ڈیٹس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز دارالمدینہ کے موجودہ اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی بتا یا۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے  زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن سے کراچی تشریف لانے والے 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد ساجد عطاری نےمسکرانے کی سنت کو اپنانے اور آزمائشوں پر صبر کرنے پر شرکا کی تربیت کی۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بعض حضرات کہتے ہیں جناب! غلط بات ہم سے برداشت نہیں ہوتی۔ تو میرے پیارے نادان اسلامی بھائی صبر اور برداشت تو ہوتا ہی خلاف مزاج بات پر ہے۔ مدنی مشورے میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں 19 دسمبر 2020 بروز ہفتہ ایسٹ ملیر کورنگی زون کراچی کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے ایسٹ ملیر کورنگی زون مدنی قافلہ ذمہ دارسید سرفراز عطاری نے شرکا کو مسکرانے کی عادت ڈالنے اور آزمائشوں پر صبر کرنے کا درس دیا۔

مدنی مشورے میں 25, 26, 27 دسمبر کو سفر کرنے والے تین دن کے مدنی قافلوں کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، لیاقت آباد کابینہ کے ڈویژنز کا جائزہ لیا گیااور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)