امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 دسمبر 2020ء کو امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات
کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو،
فوسٹر ایونیو، نیو جرسی ( Coney
Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue, Foster
Avenue, New jersey) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 127 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”اوراد وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن (Houston )میں
بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے یکسوئی کے
ساتھ کم از کم 12 منٹ اپنے اعمال کا
روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔
امریکہ کے شہر
یوبا سٹی میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مورخہ 18 دسمبر 2020ء
کو امریکہ کے شہر یوبا سٹی میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”احسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”سونے کا انڈا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک (امریکہ اور کینیڈا) کی تقریبا 1000 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سونے
کا انڈہ“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن کے ڈویژن برنلی (Burnley)میں نیٹ کے ذریعے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تربیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان
کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح اور ماتحت اسلامی بہنوں کی
اصلاح کے طریقے بتائے نیز اپنی اصلاح کےلئے
رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
19دسمبر 2020ء کو لندن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ،
مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی
تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت
حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں لندن کے علاقے الفورڈ (Ilford)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ،
مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی
تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت
حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو یوکے بیلکبرن( Blackburn) ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل
و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے
اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات دیئے اور مبلغۂ دعوت اسلامی نے نزع اور موت
کے متعلق بیان کیا،آخر میں ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر 4اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی
نیت کی۔
مانچسٹرریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ
کفن دفن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2020 ءکو یوکے مانچسٹر( Manchester )ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ کفن دفن ذمہ
دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوجس میں ریجن کفن دفن
ذمہ دار اسلامی بہن نے اس ماہ اور پچھلے ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن
دینے کے متعلق نکات دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
مانچسٹر (Manchester )ریجن میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کورسز کی مدرسات شامل تھیں۔
ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے اس تربیتی
اجتماع میں شارٹ کورسز کو سکھانے کے انداز، اور کورسز میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رکھنے پر نکات دیئے نیز شعبے کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 30اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”علم دین کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ
دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔