دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی  کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس اجتماع میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی اور آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی۔