دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وپیش 338 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح، ریجن سطح، کابینہ اور ڈویژن نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے، روزانہ رسالیہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال جائزہ لینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام19 دسمبر 2020ء کو کراچی ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے نکات پر کلام ہوا۔ بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی  ڈویژن ناظم آباد میں ARY چینل کے ہیڈ کی ہمشیرہ کے گھر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوران بیان انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نماز کورس کرنے، آن لائن کورسز و قراٰن پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19 دسمبر2020ء  کو کراچی ریجن کے رنچھوڑلائن کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کوکراچی کے علاقے طارق روڈ میں  ایک اسلامی بہن کی شادی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سمیت کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا دوران بیان دعوت اسلامی کے شعبہ جات خصوصا شعبہ تعلیم کے دینی کام اور آن لائن کورسز سے آگاہ کیا جس پر ٹیچرز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا اور آن لائن کورسز کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن سپر مارکیٹ میں کابینہ سطح اسلامی بہن نے مخیر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور ویلفیئر کے کاموں سے آگاہی دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے ، دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن  سائٹ ایریا کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی ریجن کے ڈویژن جمشید روڈ میں  کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ریجن صدر کابینہ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اوراد و وظائف اور شارٹ کورس کی زون سطح اور کابینہ سطح اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شامل ہوکر غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھا اس موقع پر3 اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے اور 6 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز وتکفین کا طریقہ کا مطالعہ کرنے کی نیت پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر گلشن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 62 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

انبیا اور اولیا کو پکارنا کیسا؟

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

42صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017 سے لیکر اب تک دو ایڈیشنز میں تقریباً80 ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ایسٹ ، کابینہ کھارادر،علاقہ ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔