اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے علاقے اسٹوک (Stoke)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لیں۔