15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ایسٹ برمنگھم (East Birmingham)میں ماہانہ مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”نیکی کی دعوت “کے
موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انفرادی کوشش کے ذریعے
دیگراسلامی بہنوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔