دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 تا 22 دسمبر2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،وسٹر، سینڈول،اسٹوک(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester, Sandwell, Stoke)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 824 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔