اسلامی بہنوں کی مجلسِ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن ذمہ دارشعبہ اورادِ عطاریہ کا بستوں کا جدول رہا ۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے لحاظ سے مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران کو کمزوری پر توجہ دلائی مدنی بہار کی تربیت کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو اطاعت کا ذہن دیا اور مدنی کاموں میں استقامت کےلئے دعا فرمائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قُفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماه دسمبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور کم و بیش 12اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منائے اور رسالہ خاموش شہزادہ ” 64 “ اسلامی بہنوں نے پڑھا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا  و عشقِ مصطفٰےﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2020ء کوعرب شریف ، ضیائی کابینہ، ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیتیں کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں دو دن ممبرا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ڈویژن ذمہ داران کا اور مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پہلے دن مدنی دورہ (انفرادی کوشش ) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے ہرشعبےکومضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید اہداف بھی دئیے۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن ممبرا کابینہ کے تھانے ڈویژن میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام مشاورت و تمام ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور کابینہ نگران سے ملنے والے نکات ذیلی سطح تک شریک ذمہ داران تک پہنچاکر انہیں آٹھ مدنی کام کے تحت آئندہ کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن  نےملتان ریجن کی زون ملتان اور زون شجاع آباد کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ سطح تک کی شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ” بیٹی کا کردار کورس “ کے نکات سمجھائےگئے۔ ذمہ داران سے تقرری کی معلومات لی گئیں اور علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا نیز شارٹ کورسز کے مدنی کاموں کا فالواپ کیا گیا اور کارکردگی شیڈول اور شارٹ کورسز کے تحت دیگر متفرق شارٹ کورسز کروانے کے اہداف لئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء فیصل آباد زون D گراؤنڈ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران اور علاقائی مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

فیصل آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار محمد طاہر عطاری نے25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کومدنی قافلے میں سفر کرنے اور اس کے لئے ہر ڈویژن سے بسیں نکالنے کا ہدف دیا۔مدنی مشورے میں سمتوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کابینہ کے تمام بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ اوراد عطاریہ اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے، مسجد درس دینے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مریضوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔مدنی مشورے میں دعائے صحت اجتماع کروانے اور بستوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں  عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں عمرے پر جانے والے 33 فوجی اہلکار نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے عمرے کے شرعی مسائل بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں مدرسۃ المدینہ میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے، نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


مجلس رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی ملتان کے رکن نے مولانا نیاز احمد سلیمانی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ ملتان نے19 دسمبر2020ء کو مفتی عمر حنیف انصاری صاحب )ناظم اعلیٰ جامعہ جوادالعلوم سمیجہ آباد وصدر تنظیم آئمہ مساج(سے ملاقات کی۔ رکن کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ایگریکلچر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری نے شرکا کی تربیت کی جبکہ ذمہ داران نے نئے پروجیکٹس کے بارے میں رکن شوریٰ کو بریفنگ دی۔ مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔


شہید دعوت اسلامی سجاد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی حاجی توقیر خان عطاری19 دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔

مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 25 دسمبر 2020ءبروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ کی نماز 2 بجے ادا کی جائیگی۔