دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  مانچسٹر(Manchester) ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ وار مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بڑھانے کے متعلق گفتگو کی نیز اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔