دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کا ایک ذیلی
شعبہ دار السنہ بھی ہے جس میں مدنی قافلے میں سفر کرنے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی
جاتی ہے اور سمتوں کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس شعبے پر آنے
والے اسلامی بھائیوں کو ضروری شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر دینی علوم بھی سکھایا
جاتا ہے۔ فی الوقت پاکستان بھر میں 12 سے
زائد مقامات پر دار السنہ قائم ہے۔
حال ہی میں مدنی قافلہ کے تحت کوئٹہ سریاب روڈ
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دارالسنہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔رکن شوری
حاجی محمد امین عطاری نے دارالسنہ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
بعد ازاں رکن شوریٰ نے مقامی تاجر سے ملاقات بھی
کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مسجد بنوانے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ کراچی
میں تخصص فی الامامت کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 دسمبر
2020ء کو تربیت سلسلہ ہوا جس میں تخصص فی الامامت کے مدنی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ تربیتی سیشن میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔
تربیت کے بعد رکن
شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور پاکستان
سطح کے تخصصات کے نگران عرفان حفیظ عطاری کے درمیان بھی مدنی مشورہ ہوا۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2020ء کو برمنگھم یوکے
ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کےذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
27 دسمبر کو قباء مسجد نیوکینال پارک تاج باغ
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020ء کو
شام 4 بجے جامع مسجد قباء نیوکینال پارک تاج باغ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری ”بیوی کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء کو
شیخوپورہ میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت
کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے
کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ مجلس انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا بھی ذہن دیا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
37 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
69
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
172 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
294 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
121 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
اٹلی میں ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 18
دسمبر 2020ء کو اٹلی(Italy)میں ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔
ڈونیشن بکس کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے فروغ
کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنےاور
ڈونیشن بکس کی تعداد کو بڑ ھا نے کا ذہن دیا۔
27دسمبر کو فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، محمد ثوبا ن عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 27
دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد
کیا جائیگا۔
اجتماع کا دورانیہ دوپہر 1:30 بجے سے 4:00 بجے تک ہوگا۔
اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان
عطاری ”Self Care“ کے موضوع پر خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
27 دسمبر کو ہونے والے اجتماع میں محدود نشستیں Availableہیں جس میں شرکت کرنے کے لئے Onlineرجسٹریشن
کروانا ضروری ہے۔
رجسٹریشن کے لئے
نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے
اسپین کے ڈویژن
بارسلوناکے شہر لاسالوت میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام19 دسمبر2020ءکو
اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے شہر لاسالوت ( lasalut) میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19اسلامی بہنوں شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل
کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور
اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2020 ء
بروز اتوار سویڈن ( Sweden )میں بذریعہ زوم سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“
کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ
حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ!دسمبر 2020ء کی پہلی
پیر شریف کو نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!118 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 77 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگاتے ہوئے یوم
قفل مدینہ اور 44 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 72 گھنٹے قفل مدینہ لگاتے ہوئے ایام
قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔
امریکہ کے شہر سیکرامنٹواور یوبا سٹی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر سیکرامنٹو(Sacramento)اور یوبا سٹی(Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن
میں کم و بیش 6 مقامات سے 64 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”احسن اخلاق کی برکتیں“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے
کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔