دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 دسمبر2020ء کو کراچی پاکستان بازار میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن، علاقہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں احساس ذمہ داری کے حوالے سے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020ء کو لائنز ایریا پنجاب کالونی خزائن العرفان میں شعبہ اوراد عطاریہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا اوراد عطاریہ کے بستوں کا جدول رہا، اس دوران ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ  دار اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی اور شعبے کے دینی کاموں کومزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی    میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور باطنی بیماری ”حبِّ جاہ“کی مذمت بیان کرتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کی ترقی کے لئے مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2020 ء کو نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت اور فضیلت بتاتے ہوئےشعبہ اصلاح اعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز دعائے عطار حاصل کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کو ایامِ قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا۔مزید نیک اعمال کی کار کردگی کا جائزہ لینے اصلاح اعمال اجتماع بڑھانے اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے پر بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی لانڈھی نمبرساڑھے 3 میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح سمیت تقریبا 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات سنوارنے کا بہترین ذریعہ یہ رسالہ ہے، اس کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینےفِل کرکے رسالہ ذيلی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی میں  کابینہ مشاورت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کی سیرت و واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020 ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  زیر اہتمام 14 دسمبر 2020 ءسے ڈنمارک (Denmark) میں اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیاجس میں 5 مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ احسن انداز میں قراٰن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔

داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

اس ہفتے کا رسالہ

وُضُو کا ثواب

اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:

٭احساسِ کمتری کا ایک علاج ٭ وضو کے 6 فضائل ٭سائنسی اعتبار سے مِسواک کے طِبّی فائدے ٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں55ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



پچھلے دنوں ارشاد عطاری کی امی جان  رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


پچھلے دنوں عمر جہاں  رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


مجلس رابطہ بالعلماء( دعوت اسلامی ) کے وفد کی صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ وفد نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ سے متعلق بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں کیں۔

بعد از ملاقات علامہ بلال سلیم قادری نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے نیک تمناوں اور دعاوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری الشامی اپنی زیرِ سرپرستی زیر تعمیر جامعہ و مدرسہ کا وزٹ بھی کروایا جس پر وفد نے جلد تعمیر کیلئے دعا بھی کی۔