دعوت  اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2020ء کوہالینڈ( Holland )میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روتردم ( Rotterdam )، دین ہاگ ( Den Haag)اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam)کی تقریبًا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”وقت کیسے گزاریں؟“ کےموضوع پر بیان کیا اور قراٰن وحدیث کی روشنی میں وقت گزارنے کا صحیح طریقہ کے متعلق اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔