14 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملیر ایسٹ زون میں پاک سطح ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ملیر ایسٹ زون کی 5 کابینہ ڈرگ کالونی،
ملیر،لانڈھی،کورنگی،گلستان جوہر کی کابینہ تا علاقہ ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت
کی۔
پاک سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس وقت پر کھولنے
کا ذہن دیااور ڈونیشن بکس کی رجسٹریشن جلد سے جلد مکمل کرنے پر کلام ہوا نیز صدقہ
بکس کے آرڈرز بڑھانے اور گھروں میں رکھوانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داران نے دعائے
عطار پانے کے لیے 25 گھریلو بکس رکھوانے کی نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ 200 صدقہ بکس بھی خریدے۔