اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو یوکے بیلکبرن( Blackburn) ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات دیئے اور مبلغۂ دعوت اسلامی نے نزع اور موت کے متعلق بیان کیا،آخر میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر 4اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔