دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ ڈاکٹر فرید الدین قادری صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ءکو ملکوال میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون مدنی قافلہ ذمہ دار عثمان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں ماں باپ کا ادب کرنےاور اپنے سرپرستوں کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 11دسمبر 2020ء کی شب  کراچی کے علاقے ناظم آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔ حاجی امین قافلہ عطاری نےشرکا کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء سے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2020ء کو جامع مسجد صدیقہ اڈہ باغ مصطفےٰ جھنگ زون کے اطراف  میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن زون شعبہ مدنی قافلہ حسن معاویہ عطاری اور رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ نے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن زون نے ”عفو ودرگزر کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی حلقے کے بعد مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ  (مجلس اجارہ )کے نگران سید اسد عطاری اور انکی ٹیم نے کراچی میں قائم دارالمدینہ کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔اس موقع پردارالمدینہ اور مجلس اجارہ کی باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

اراکین مجلس دارالمدینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں دارالمدینہ ایچ آر ،آر اینڈ ڈی ،آئی ٹی، سوشل میڈیا ،ایجوکیشن مینجمنٹ،دینیات سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے دارالمدینہ کے نصاب،اس کے ایجوکیشن سسٹم اور دارالمدینہ کی مختلف اپ ڈیٹس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز دارالمدینہ کے موجودہ اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی بتا یا۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے  زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن سے کراچی تشریف لانے والے 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد ساجد عطاری نےمسکرانے کی سنت کو اپنانے اور آزمائشوں پر صبر کرنے پر شرکا کی تربیت کی۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بعض حضرات کہتے ہیں جناب! غلط بات ہم سے برداشت نہیں ہوتی۔ تو میرے پیارے نادان اسلامی بھائی صبر اور برداشت تو ہوتا ہی خلاف مزاج بات پر ہے۔ مدنی مشورے میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں 19 دسمبر 2020 بروز ہفتہ ایسٹ ملیر کورنگی زون کراچی کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے ایسٹ ملیر کورنگی زون مدنی قافلہ ذمہ دارسید سرفراز عطاری نے شرکا کو مسکرانے کی عادت ڈالنے اور آزمائشوں پر صبر کرنے کا درس دیا۔

مدنی مشورے میں 25, 26, 27 دسمبر کو سفر کرنے والے تین دن کے مدنی قافلوں کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، لیاقت آباد کابینہ کے ڈویژنز کا جائزہ لیا گیااور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کوعوامی کالونی ڈویژن  کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قافلہ اجتماع اور علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا ۔

ایسٹ ملیر کورنگی زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار سید سرفراز عطاری نے علمِ دین کی فضیلت اور راہ ِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکا کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور ہر ڈویژن سے مدنی قافلے کے لئے بسیں نکالنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


18دسمبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سکھر زون کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

حیدر آباد ریجن شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد اکبر عطاری نے تین دن کے مدنی قافلے کے اہداف دیئےاور 8 جنوری 2020ءسے ایک ماہ سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن رضا آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی، اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گئے جبکہ نیک اعمال Applicationکا تعارف بھی پیش کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال زیر اہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن  میں مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال اجتماع کو ڈویژن سطح کرنے کی ترغیب دلائی، ذیلی تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے، مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے مدنی پھول بھی سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 18 دسمبر2020ء کو  موزمبیق کے شہر ماپوتو میں بذریعہ zoomاصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں تقریباً 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آ خرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا اور اپنے نیک اعمال میں مزید اضافہ اور آئندہ ماہ وقت پر اپنا رسالہ جمع کراونے کی ترغیب دلائی۔