14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن سے کراچی تشریف لانے
والے 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد ساجد عطاری
نےمسکرانے کی سنت کو اپنانے اور آزمائشوں پر صبر کرنے پر شرکا کی تربیت کی۔اس موقع
پر ریجن ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بعض حضرات کہتے ہیں جناب! غلط بات ہم سے برداشت نہیں
ہوتی۔ تو میرے پیارے نادان اسلامی بھائی صبر اور برداشت تو ہوتا ہی خلاف مزاج بات
پر ہے۔ مدنی مشورے میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)