14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دارالمدینہ
اور مجلس اجارہ کے مابین باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مشورہ
Sun, 20 Dec , 2020
4 years ago
گزشتہ دنوں
دعوت اسلامی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ (مجلس
اجارہ )کے نگران سید اسد عطاری اور انکی
ٹیم نے کراچی میں قائم دارالمدینہ کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔اس موقع پردارالمدینہ
اور مجلس اجارہ کی باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔
اراکین مجلس دارالمدینہ نے معزز مہمانوں کا
استقبال کیا اور انہیں دارالمدینہ ایچ آر ،آر اینڈ ڈی ،آئی ٹی، سوشل میڈیا
،ایجوکیشن مینجمنٹ،دینیات سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے دارالمدینہ کے نصاب،اس کے ایجوکیشن
سسٹم اور دارالمدینہ کی مختلف اپ ڈیٹس کے
حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز دارالمدینہ کے موجودہ اور مستقبل کے اہداف کے
بارے میں بھی بتا یا۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)