14 رجب المرجب, 1446 ہجری
مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کراچی کا مدنی مشورہ
مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کراچی کا مدنی مشورہ
Sun, 20 Dec , 2020
4 years ago
مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں 19 دسمبر
2020 بروز ہفتہ ایسٹ ملیر کورنگی زون کراچی کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے ایسٹ ملیر کورنگی زون مدنی قافلہ ذمہ
دارسید سرفراز عطاری نے شرکا کو مسکرانے کی عادت ڈالنے اور آزمائشوں پر صبر کرنے کا درس دیا۔
مدنی مشورے میں 25, 26, 27 دسمبر
کو سفر کرنے والے تین دن کے مدنی قافلوں کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، لیاقت آباد
کابینہ کے ڈویژنز کا جائزہ لیا گیااور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے
بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)