دعوتِ اسلامی کے زیرِ  اہتمام مختلف ایام میں مدنی قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 25،26،27 دسمبر یعنی جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تین دن کے مدنی قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کررہے ہیں۔

مدنی قافلوں میں فرض علوم کے مدنی حلقوں سمیت نماز، وضو، غسل اور پاکی ناپاکی کے بنیادی مسائل بھی بیان کئے جائیں گے جبکہ سنتیں اور آداب میں سکھائی جائیں گے۔

اگر آپ بھی مدنی قافلے میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو ابھی اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کیجئے اور پیشگی اپنا نام لکھوالیجئے۔

امیرِا ہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کو اپنی خاص دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

جو کوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کرے اسے شفاعت فرمانے والے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت بروزِ قیامت نصیب فرما اور جو کوئی میری مدنی بیٹی اپنے مَحرَم کو چوتھے جمعے کو سفر کروادے اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


گزشتہ روز  حیدر آباد میں معاون نگران ریجن و نگران زون قاری ایاز رضا عطاری نے حیدرآبادزون کا مدنی مشورہ فرمایا ۔مدنی مشورے میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے،63دن کورس ،1ماہ کے مدنی قافلے اور ہر ماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے۔

نگرانِ زون نے ذمہ داران کو ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے دیگر مدنی پھول بھی عطافرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بھی بذریعہ آڈیو کال مدنی پھول عطا فرمائے اور تمام ذمہ داران کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس  کے زیر اہتمام یوکے ریجن برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ڈونیشن بکس یوکے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے عطیات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اورڈونیشن بکس کی تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی یوکےکے زیر اہتمام ٹیلیفورڈمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلیفورڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


ساؤتھ افریقہ میں 100 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ورینا میں مسجد ”فیضان فاروق اعظم“کے افتتاح کے موقع پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کی گئی، اس کے بعد اردو، عربی اور افریقی زبان میں بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت رسول پیش کی گئی۔ اس اجتماع پاک میں مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”مسجد کی تعمیر کی اہمیت اور فضیلت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و ریاضت کے ذریعے مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا۔

اس پُرمسرت لمحات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔اس موقع پر نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطاری، سماجی شخصیت ملک طارق اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدر آباد کے آڈیٹوریم میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں I.Tڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں صرف کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنےاور ادارے میں وقتاً فوقتاً دینی سیشن رکھوانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں سندھ کے شہر سانگھڑ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔محمد ثوبان عطاری نے اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


17 دسمبر 2020ء بروز  جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ ظفر مدنی،تعلیمی امور کے نگران گل رضا مدنی ، اعظم مدنی اور مکتبۃ المدینہ کے رکن مجلس سید فرحان باپو سمیت شعبہ ذمہ دار احمد رضا گھانچی نے شرکت کی ۔

بذریعہ زوم مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی اسد عطاری نے آئندہ پرنٹ ہونے والی درسی کتب کا جائزہ لیا اور درسی کتب کے متعلق تفصیلی کلام فرماتے ہوئے کہ مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر انتظام انشاء اللہ عزوجل آئندہ سال میں درسی کتب کے حوالے سے تین مدنی مشورے ہوا کرینگے۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران کی تربیت کا  سلسلہ ہو ا جس میں نگران کابینہ واصف عطاری، کابینہ ذمہ دار میلاد رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار کبیر مدنی عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن لقمان باپو عطاری نے 21 دسمبر 2020ء بروز پیر ہونے والے مجلس کفن دفن کے تربیتی اجتماع کو کامیاب کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ:عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


مجلس مدرسہ المدینہ کل وقتی کے زیر اہتمام 18 دسمبر2020ء بروز  جمعہ المبارک گوٹھ گاوں وڈا ڈییا ضلع شکارپور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسین کل وقتی و جز وقتی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مدنی قافلے میں علاقائی دورہ کیا جہاں بعد نماز مغرب شکر کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ہر حال میں شکر کرتے ر ہنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ مدنی قافلے کے ہمراہ رکن زون شعبہ تحفظ مقدس اوراق عبدالحفیظ عطاری بھی تھے جنہوں نے شرکاء کے درمیان مقدس اوراق کے آداب کرنے کی فضیلت بیان کی۔(رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کامونکی اطراف کابینہ کے علاقہ ہرپوکی میں 7دن کا فیضان نماز کورس جاری ہےجس میں وقتا فوقتا تعلیم و تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔

پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال کے زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے7دن کے فیضان نماز کورس شرکت کی اور شرکاء کورس کو نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے، اپنے اخلاق کو بہتر کرنے اور خود نیک بننے اور نیک بنانے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء کورس کو 72 نیک اعمال کے رسائل پیش کئے اور اس رسالے سے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری ، مجلس کارکردگی کامونکی اطراف کابینہ)