ہری پور خیبر
پختونخواہ کے ذمہ داران کی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
16
دسمبر 2020ء بروز بدھ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہری پور خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران نے پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمت دین کرنے والی عاشقان رسول
کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی اور ہری پور خیبر پختونخواہ
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد کی خبر دی ۔
واضح رہے !
صحافیوں میں حافظ جاوید الحق جنرل سیکرٹری ،سینئر
صحافی بیوروچیف ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی ،سینئر صحافی سید مبارک شاہ،سینئر صحافی
فیاض خان ،سینئر صحافی بیوروچیف مشرف ہزاروی ،سینئر صحافی رپورٹر ملک نوید اور
عثمان عطاری شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے مختلف ذیلیوں
میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ کی ذمہ داران نے شرکت کی
جس میں3 مدرسة المدینہ کی طالبات بھی تھیں۔
علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے ،مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی دعوت دی گئی جس پر 2 اسلامی بہنیں
مدرسۃ المدینہ میں داخلے کے لیے تیار ہو گئیں نیز دو ایسی اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی جو پہلے اجتماع میں
آتی تھیں پر چھوڑ دیا تھا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر ادریس گارڈن کے مدرسہ میں پاک مشاورت مالیات
و ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ناظمات کا مدنی مشورہ لیاجس میں
کم و بیش 54 ناظمات و ذمہ دارن نے شرکت کی۔
اصلاحی بیان
ہوا اور مزید بہتریوں کے متعلق اہم نکات دئیے
گئے۔ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مالیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے ای رسید کے متعلق تربيت کی اوررسید
اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا، پاک مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کورسز کی
اہمیت کو اجاگر کیا، 8 دینی کاموں کی بہتری پر کلام ہوا کراچی ریجن نگران اسلامی
بہن نے بھی شرکت کی آخر مین ٹیلی تھون کی
بہترین رپورٹ پر تحائف کے ذریعہ حوصلہ افزائی بھی کی۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنون شو مارکیٹ کے
علاقے بکرا پیڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں ذمہ داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن
دیااوردینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اس کی تربیت کی نیز ذمہ داران کو بہترین کار کردگی کے لئے اہداف دئیے اور اچھی کار کردگی پر ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، نواب شاہ زون، شھدادپور کابینہ کے علاقے غریب آباد میں دعائے
صحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مریضوں کی تعداد 55 رہی ان میں اسلامی بہنوں کو
160 تعویذات اور 200 اوراد 20 پلیٹیں دی
گئی جبکہ 30 اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی
آخر میں اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مدنی عطیات جمع
کروائے۔
حیدرآباد ،
صدر میں ”جبین بیوٹی پارلر“ میں نیکی کی دعوت اور شخصیت سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد کے
علاقے صدر میں مجلس رابطہ کابینہ اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جبین بیوٹی پارلر“ میں نیکی کی دعوت دی اور پارلر کی اونر اور
ورکرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز پارلر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل کا ریک بھی
رکھوایا گیا مزید ملاقات کے دوران ان کو
مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے ۔
صدر کے
علاقہ میں ایک اہل ثروت شخصیت (وہاب بلڈرز) کے گھر والوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ
ہوا اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
دعوت دی جس پر شخصیت اسلامی بہن نے دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور بدھ کے روز ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کا بھی اظہار
کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی
بہن نے اطراف فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعائے صحت حاجات کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ بہتر کارکردگی دینے پر نکات فراہم کیے گئے مزید
مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
۔
دعوت اسلامی کے زاہتمام 09 تا 15 دسمبر2020ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ
،ہنزلو، ایسٹ ہیم ، ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس
،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow,
Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow,
Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton,
Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں454اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔
لندن ریجن کے علاقے ٹویکینہم میں اردو زبان میں مدرسۃ المدینہ
بالغات کے درجے کا سلسلہ جاری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ چند دنوں سے لندن ریجن کے علاقے ٹویکینہم (Twickenham) میں اردو زبان میں درجے کا سلسلہ جاری
ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰن پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جارہا ے بلکہ
فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء
سے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting) میں اردو درجے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں اسلامی بہنوں
کو نہ صرف قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی
عقائد کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔
Dawateislami